تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 28 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 28

تاریخ احمدیت 28 کے انتظام کے لئے خط و کتابت ہو رہی ہے۔جون کے مہینہ میں وی آنا گیا۔اور وہاں مقامی احمدی افراد سے متعدد انفرادی اور اجتماعی ملاقاتیں کر کے تبلیغی کام کو وسیع کرنے کی ایک سکیم پر غور کیا گیا۔انشاء اللہ العزیزیہ سکیم تیار کر کے اس پر عمل شروع کر دیا جائے گا۔وی آنا میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک چھوٹی سی جماعت قائم ہو چکی ہے۔اپریل میں ایک خاندان نے بیعت کی۔جون میں ایک اور خاتون نے۔اس خاتون کے خاوند ڈاکٹر خالد رسیڈلر چند سال سے احمدیت قبول کر چکے ہیں۔مورخہ 14 جون کو خاکسار آسٹریا کے فیڈرل صدر Dr۔ADALT SCHARB سے اُن کے ایوانِ خاص میں ملاقات کے لئے گیا اس موقعہ پر اُن کی خدمت میں قرآن مجید کا ایک نسخہ پیش کیا گیا۔گفتگو کے دوران صدر محترم نے خود ہی اس امر کا اعتراف کیا کہ مسلمانوں نے اپنے زمانہ اقتدار میں عیسائی حکومتوں کے مقابلہ میں بہت زیادہ رواداری کا نمونہ دکھایا ہے اس سے ایک روز قبل خاکسار نے وی آنا کے صدر بلد یہ AERK FRANZ JONAS کو بھی ایک نسخہ قرآن مجید کا بطور تحفہ پیش کیا۔وی آنا کے ایک اخبار میں ایک نوٹ شائع کرایا گیا۔تا اسلام سے دلچسپی رکھنے والے حضرات خاکسار سے مل کر مزید معلومات حاصل کریں۔ایک روز ایک چھوٹے سے گروپ کے ساتھ گفتگو کرنے اور لٹریچر تقسیم کرنے کا موقع ملا۔وی آنا میں ہی خاکسار ایک لیکچروں کے انسٹی ٹیوٹ کے ڈائر یکٹر سے ملا اور اسلام پر تقاریر کا انتظام کروایا۔آسٹریا کے دورہ کی خبر یونائیٹڈ پریس آسٹرین پریس ایجنسی ، رائٹر اور وی آنا کے اخبارات کو دی گئی۔رسالہ اسلام کے تین پرچے تیار کر کے کل 830 کی تعداد میں لوگوں کو بھجوائے گئے۔ان پر چوں میں حسب ذیل مضامین درج کئے گئے۔اسلام میں نماز کی حقیقت، ادعیتہ القرآن سوانح حیات آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تاریخ کلیسا، یورپین مشنز مجلس مشاورت وزیر اعظم اسرائیل اور پرانا عہد نامہ۔حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کا ذکر، اسلام یا عیسائیت، خدا تعالیٰ کارساز ہے،اسلام اور تقدیر، ریویو کتب فرانس اور الجزائر مسجد زیورک، قارئین کے خطوط، احادیث وغیرہ۔جلد 21