تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 255 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 255

تاریخ احمدیت 255 رہا تھا۔خیال تھا کہ شائد ا بھی سانس چلنے لگے گا۔مگر یہ جھوٹی امیدیں بشریت اور محبت کا تقاضا ہوتی ہیں۔انسان کمزور ہے۔میرے چھوٹے بھائی ( حضرت مرزا شریف احمد صاحب مرحوم) بائیس تئیس سال سے شدید دردوں وغیرہ سے علیل رہتے تھے۔کئی کئی روز ان پر بڑے دکھ اور کرب کے گزرتے تھے مگر اب تین ساڑھے تین سال کا عرصہ ہوا کہ تھر مباسس کا حملہ ہوا۔ہاسپٹل میں بھی داخل رہے۔اس کے بعد تو دراصل وہ بہت سخت بیمار ہے۔ذرا سنبھلتے پھر دل پر اثر ہوتا اور حالت گر جاتی۔خصوصا وفات سے دو ماہ پہلے سے انکی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی۔پاؤں پر گھٹنوں پر ورم ، دل کی کمزوری ، سر میں چکر کئی بار چلتے چلتے گرے اور چوٹیں بھی لگیں جن کے تصور سے دل پر چوٹ لگتی ہے۔گویا تمام جسم ہی ضرب خوردہ تھا۔وہ ”عالی دماغ “ وہ جو ہر قابل وہ نیر تاباں افسوس کہ بیماریوں کے بادل میں اکثر چھپارہا اور اس کی پوری روشنی سے اسکی قابلیت خدا داد سے دنیا فائدہ نہیں اٹھا سکی۔انہوں نے ظاہری تعلیم بہت التزام سے یا کالجوں وغیرہ میں حاصل نہیں کی تھی مگر حضرت سید نا بڑے بھائی صاحب (حضرت خلیفہ اسیح الثانی) کی طرح ان پر بھی خدا تعالیٰ کا خاص فضل اس صورت میں نازل ہوا کہ ان کا علم وسیع تھا بہت ٹھوس تھا جو سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ کس وقت پڑھا اور کہاں پڑھا ؟ مگر علم دین کے ہر پہلو پر عبور تھا۔عربی ایسی اعلی پڑھاتے تھے کہ چند دن میں پڑھنے والے کو کہیں سے کہیں پہنچا دیتے۔رائے صائب ہوتی۔مشورہ ہمیشہ دیانتدارانہ ہوتا۔علم تعبیر اللہ تعالیٰ نے ان کو خاص ودیعت فرمایا تھا۔ایسی اعلی تعبیر دیتے اور اتنی تفصیل سے خوابوں کے متعلق نکات بیان کرتے کہ طبیعت سیر ہو جاتی تھی۔میں اپنے خواب ان کی یہ خصوصیت دیکھ کر ان کو ہی سنایا کرتی تھی۔ایک بار خیال ظاہر کیا کہ میرا دل چاہتا ہے ایک تعبیر نامہ مرتب کروں جس میں نئی چیزوں اور خاص ہماری ملکی اشیاء کی بھی تعبیر میں لکھی جائیں۔بیماریوں نے مہلت نہ دی افسوس۔مجھ سے صرف کچھ کم دوسال ہی بڑے تھے۔ہم دونوں اور مبارک احمد زیادہ ساتھ کھیلے اور وہ تو ساتھ پڑھے بھی۔مگر باوجود انکے ہمیشہ بہت محبتانہ سلوک کے ان کے سادہ سادہ بے تکلف طریق کے ان کے علم وفضل انکی انتہائی شرافت کی وجہ سے میرے دل میں ان کی عزت اور ادب بڑھتے ہی گئے۔علمی پہلو کے علاوہ وہ ایک نہایت شفیق، اسم بامسمی ، نہایت صاف جلد 21