تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 16 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 16

تاریخ احمدیت 16 موجب ہوئے۔تقریر کے بعد کافی دیر تک سوال وجواب کا سلسلہ جاری رہا۔اور حاضرین کولٹریچر بھی مطالعہ کے لئے دیا گیا۔مؤرخہ 24 فروری کو مسجد میں اسلام و بین الاقوامی تعلقات کے موضوع پر خاکسار نے تقریر کی۔جس میں اس امر پر خاص طور پر زور دیا کہ اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو انسانی زندگی کے ہر پہلو کو واضح طور پر پیش کرتا ہے اسلام رواداری ، آزادی ضمیر اور اخوت کا علمبردار ہے۔اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو تمام مذاہب کے پیشواؤں کی صداقت کو تسلیم کرتے ہوئے صلح کی بنیا درکھتا ہے ان سب امور کو قرآنی آیات کی روشنی میں حاضرین کے سامنے پیش کیا۔اس کے معاہدات کی پابندی کے بارہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے اسوہ حسنہ کو تفصیلاً پیش کیا۔اور آخر میں اسلامی جنگوں کی وجو ہات کو قرآنی آیات کی روشنی میں پیش کیا۔اور اس امر کو کھول کر بیان کیا کہ اسلام صلح اور امن کا مذہب ہے اور یورپین مصنفین اور مورخین کا یہ خیال کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا صریحاً غلط ہے۔تقریر کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔اور حاضرین کولٹر بیچر بھی دیا گیا۔عید الفطر کی تقریب مورخہ 29 مارچ کو منائی گئی۔اس دفعہ حاضرین کی تعداد خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے پچھلے سالوں کی نسبت نمایاں طور پر زیادہ تھی۔نماز میں شامل ہونے والوں میں لوکل جرمن احمدیوں کے علاوہ پاکستان، ہندوستان، ترکی، مصر، شام، لبنان، یوگوسلاویہ اور البانیہ کے مسلمان بھی شامل ہوئے۔متحدہ عرب جمہوریہ کے کونسل جنرل اور لبنان کے کونسل بھی مسجد میں نماز عید کے لئے آئے جرمن مشن کی تاریخ میں پہلی دفعہ ٹیلی ویژن کے نمائندے بھی عید کی تقریب میں شامل ہوئے اور نماز عید اور خطبہ کی فلم لی۔اسی طرح انہوں نے خاکسار کا برادرم ظفر اللہ کناک (جرمن مسلم ) کے ساتھ انٹر ویولیا۔اور انہوں نے اس امر کی بھی خواہش کا اظہار کیا کہ مسجد کی چھت سے اذان دی جائے۔چنانچہ برادرم مرز الطف الرحمن صاحب نے خوش الحانی سے اذان دی۔جس کی فلم لی گئی اور جو ریکارڈ کی گئی۔خطبہ عید میں خاکسار نے رمضان المبارک کے فضائل اور فوائد بیان گئے۔اور اسلامی تعلیمات کے بعض پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلام کا بنظر غائر مطالعہ کرنے کی دعوت دی۔اور اس امر پر زور دیا کہ اسلام ہی دنیا کی بڑھتی ہوئی مشکلات جلد 21