تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 165
تاریخ احمدیت 165 جلد 21 دے گی۔بعد ازاں آپ نے سفیر موصوف سے ملاقات کر کے انہیں دینی لٹریچر پیش کیا۔15 مئی 1962ء کو عید الاضحیہ کی تقریب تھی وہاں کے امام عموماً فقط عربی زبان کے خطبہ پر اکتفا کرتے ہیں مگر آپ نے مشن ہاؤس میں فرانسیسی زبان میں خطبہ دیا جس میں عید کا فلسفہ اور حکمت بیان فرمائی۔اگلے دن اخبار ” آبی جان ما تین نے اسکی رپورٹ شائع کی۔یہی رپورٹ اس دن ریڈیو پر بھی نشر کی گئی۔مسلمانوں نے اس پر اظہار تعجب کیا کہ خطبہ فرانسیسی زبان میں دیا گیا ہے۔عیسائی زائرین نے کہا کہ انہیں اس خطبہ میں پہلی دفعہ علم ہوا ہے کہ عید کیوں منائی جاتی ہے ؟ ور نہ عموماً مسلمان اس موقعہ پر ناچ گانے کے ذریعہ خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔تیسری سہ ماہی میں گیارہ نفوس داخل احمدیت ہوئے۔100 ستمبر 1962ء میں مالی (MALI) کے ایک ممتاز عالم دین الحاج محمد الغزالی الجابی احمدی ہو گئے۔10 اور بہت جلد لوکل مبلغ کے فرائض بجالانے لگے۔وہاں کے مدارس میں عیسائی پادری اتوار کو جا کر پڑھاتے اور عبادت کراتے ہیں مگر مسلمان طلبہ کی دینی تعلیم کا کوئی انتظام نہیں تھا۔جس پر آپ نے 1963 ء کے شروع میں حکومت کی اجازت سے مسلم طلبہ کی دینی تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دینی شروع کر دی آپ مقامی ٹیکنیکل کالج کے مسلم طلبہ میں ہفتہ میں کسی ایک دن لیکچر دے یتے اور ان کے سوالوں کے جواب دیتے تھے نیز عربی کے اسباق بھی پڑھاتے تھے۔تھورا عرصہ بعد ابی جان کے مدارس کے طلبہ کی مسلم ایسوسی ایشن قائم ہوئی تو آپ اپنے مشوروں 112 سے ان کی راہنمائی کرنے لگے۔ابی جان کے مسلم طلبہ کی ترقی و بہبود کے علاوہ آپ دابو ( DABOU) اور بنگرول (BINGERVILLE) کے سکولوں میں بھی گئے اور وہاں بھی یہ سلسلہ شروع ہو گیا۔اس طرح سال کے اختتام تک احمد یہ مشن کے زیر انتظام ملک کے تین شہروں میں پانچ ہفتہ وار اسلامی کلاسز قائم ہوگئیں : 1 ٹیکنیکل کالج آبی جان۔2۔نارمل سیکنڈری سکول دابوDABOU۔3 ایگریکلچر کا لج با بودا بو۔4-5۔دو سیکنڈری سکول بنگرول احمد یہ مشن کی ان مساعی اور خدمات کو مسلم طلبہ نے خوب سراہا اور اس سے بھر پور استفادہ کیا جس سے اشاعت اسلام کی توسیع میں نئی حرکت پیدا ہوگئی۔فروری سے اپریل 1963 ء تک مالی اور آئیوری کوسٹ کے 24 خوش نصیب حلقہ بگوش احمد بیت ہوئے۔جن میں سینیگال کے عالم مسرعبداللہ المکتی بالخصوص قابل ذکر تھے۔10 مئی سے جولائی 1963 ء تک 124 احباب مزید شامل احمدیت ہوئے۔اس جماعتی