تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 1 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 1

تاریخ احمدیت 1 جلد 21 بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود پہلا باب فصل اوّل 1960 ء مطابق 1339 ھش کے متفرق مگر اہم واقعات تاریخ احمدیت کی اکیسویں جلد کا آغا ز سید نا حضرت مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ السلام کے موعود اور مقدس خاندان کی پُر مسرت تقریبات 1960 ء سے ہو رہا ہے۔ان تقریبات کی اہمیت اللہ جلشانہ عز وجل کی ان بشارات سے ظاہر ہے جو اس قادر وتوانا نے اپنے موعود سیخ کو دیں۔آپ فرماتے ہیں:۔خدائے کریم جل شانہ نے مجھے بشارت دے کر کہا کہ تیرا گھر برکت سے بھرے گا اور میں اپنی نعمتیں تجھ پر پوری کروں گا اور خواتین مبارکہ سے جن میں سے تو بعض کو اس کے بعد پائے گا تیری نسل بہت ہوگی اور میں تیری ذریت کو بہت بڑھاؤں گا اور برکت دوں گا۔۔۔تیری ذریت منقطع نہیں ہوگی اور آخری دنوں تک سرسبز رہے گی۔ازاں بعد حضرت اقدس نے 1899ء میں تحریر فرمایا۔" خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ میری نسل میں سے ایک بڑی بنیاد حمایت اسلام کی ڈالے گا۔۔میری یہ بیوی جو آئندہ خاندان کی ماں ہوگی اس کا نام نصرت جہاں بیگم ہے یہ تفاول کے طور پر اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ خدا نے تمام جہاں کی مدد کے لئے میرے آئندہ خاندان کی بنیاد ڈالی ہے۔سال 1960 ء بھی ان الہی بشارتوں کا منادی بن کر طلوع ہوا۔اس سال میں اس مقدس خاندان میں اضافہ بھی ہوا اور نکاح شادی کی تقریبات نے پوری جماعت کو خوشیوں سے ہمکنار بھی کیا۔