تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 83 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 83

تاریخ احمدیت 83 جلد 21 ماہ جنوری 1960ء کے شروع میں وزیر اعظم برطانیہ مسٹر ہیرلڈ میکملن اور ان کی اہلیہ لیڈی ڈور تھی ایک ہفتہ کے دورہ پر نائیجیریا آئے اس عرصہ میں دیگر مصروفیات کے علاوہ انہوں نے یہاں کے ہاؤس آف پارلیمنٹ کو خطاب کیا۔اور ایک پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں کو ملے۔دونوں مواقع پر مکرم نسیم سیفی صاحب نے شرکت کی۔مسٹر میملن کو جماعت کے مردوں کی طرف سے اور لیڈی ڈورتھی کو لجنہ اماءاللہ کی طرف سے اسلامی لٹریچر پیش کیا گیا۔کتب کے ہمراہ حسب ذیل نوٹ پیش کیا گیا۔” نہایت ادب و احترام اور اس جذبہ محبت سے جو ہمارے دلوں میں آپ کی عظیم الشان شخصیت کے لئے موجود ہے۔خاکسار جماعت احمدیہ نائیجیریا کی طرف سے آپ کی خدمت میں حسب ذیل کتب پیش کرتا ہے۔امید ہے آپ ان کے مطالعہ کی کوشش فرمائیں گے (1) اسلامی اصول کی فلاسفی (2) لائف آف محمد (3) ہمارے بیرونی مشن۔تفصیلات میں پڑے بغیر خاکسار معروض ہے کہ (۱) احمد یہ مشن نائیجیر یا اس بین الاقوامی احمد یہ جماعت کی ایک شاخ ہے۔جس کی ابتداء حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کے ذریعہ ہندوستان میں 1889 ء میں ہوئی۔(ب) اس بین الاقوامی جماعت کے دنیا بھر میں تبلیغی مشن موجود ہیں۔لنڈن میں ہماری مسجد اور مشن ہاؤس 63 میلر وز روڈالیں۔ڈبلیو 18 پر واقع ہیں۔(ج) احمد یہ جماعت ان پیشگوئیوں کو پورا کرنے والی ہے۔جن کا ذکر مسیح علیہ السلام نے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسیح کی بعث ثانیہ کے بارہ میں کیا ہے۔ہمارا عقیدہ ہے کہ حضرت مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام کے وجود کے ذریعہ مسیح کے ظہور ثانی کی پیشگوئی پوری ہوئی ہے۔(د) نائیجیریا میں ہمارے مشن کی ابتداء 1914 ء میں ہوئی۔اور اس وقت سے لے کر آج تک ہم نے سکول کھولے ہیں۔اسلامی لٹریچر شائع کیا ہے۔اور ایک ہفتہ وار اخبار دی ٹروتھ بھی جاری ہے۔خاکسار آپ کو اور آپ کی اہلیہ لیڈی ڈورتھی کو نائیجیریا آنے پر دلی خوش آمدید کہتا ہے۔والسلام۔خاکسار این ایم نسیم سیفی۔رئیس التبلیغ ویسٹ افریقہ اس کے جواب میں مسٹر سیکملن کے سیکرٹری کی طرف سے حسب ذیل خط موصول ہوا۔