تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 75
تاریخ احمدیت 75 جلد 21 لائبیریا: مسیح موعود علیہ السلام کا درس دیا گیا۔ایوننگ کلاس با قاعدہ جاری رہی۔جس میں ترجمہ قرآن مجید، قرآن مجید، یسرنا القرآن اور بعض عربی کتب احباب کو پڑھائی گئیں جماعت کی ترقی واصلاح اور دیگر ضروری امور کے متعلق اجلاس کئے گئے تنازعات کا فیصلہ کیا گیا۔عبدالوہاب صاحب کو بیرونگ اہا فوریجن میں بمقام نیچی مان لگایا گیا ہے وہاں وہ تبلیغی و تربیتی امور سرانجام دے رہے ہیں جماعتی تنظیم کا اچھا کام کر رہے ہیں بوقت صبح درس دیتے ہیں ان کے ذریعہ ایک پیرا مونٹ چیف مسلمان ہوا ہے احباب جماعت کئی میل سفر کر کے فجر کی نماز میں حاضر ہوتے ہیں تاکہ وہ درس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری مبلغ انچارج لائبیریا مشن کی تحریر فرمودہ 1960ء کی بعض ماہوار ر پورٹوں کی تلخیص۔گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ڈیگ ہیمر شولڈ افریقن ممالک کا آفیشل دورہ کرتے ہوئے سب سے پہلے لائبیریا تشریف لائے۔یہاں انہوں نے تین دن قیام کر کے یہاں کے سیاسی ، ثقافتی اور عام ملکی حالات کا مطالعہ کیا۔اس موقعہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے احمد یہ مشن لائبیریا کی طرف سے خاکسار نے سیکرٹری جنرل صاحب کی خدمت میں قرآن کریم انگریزی کی ایک کاپی ، اسلامی اصول کی فلاسفی۔لائف آف محمد۔ہمارے بیرونی مشن۔اور احمدیت یعنی حقیقی اسلام۔دستی طور پر بمع ایک ٹائپ شدہ ایڈریس پیش کیا انہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے ہمارا شکر یہ ادا کیا اور ان کا مطالعہ کرنے کا وعدہ کیا۔افریقہ کے لمبے دورے کے بعد نیو یارک واپس پہنچ کر سیکرٹری جنرل صاحب کے پرنسپل سیکرٹری صاحب کی طرف سے مندرجہ ذیل جواب موصول ہوا۔اقوام متحدہ ایگزیکٹو آفس آف دی سیکرٹری جنرل 6 فروری 1960ء محترم الحاج صدیق صاحب۔مجھے یونائیٹڈ نیشنز کے سیکرٹری جنرل صاحب کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ میں آپ کی چٹھیوں مورخہ 23 دسمبر اور 8 جنوری 1960 ء کا شکر یہ ادا کروں نیز آپ کی اس مہربانی پر بھی ان کی طرف سے شکریہ ادا کروں جو کہ آپ نے قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ کا ایک نسخہ اور دیگر مفید اسلامی لٹریچر ارسال کر کے سیکرٹری جنرل