تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 74
تاریخ احمدیت 74 بشپ کماسی، کماسی میونسپل کونسل کے کونسلز ، ٹاؤن کلیرک اور دیگر معززین نے شرکت کی۔اس موقعہ پر کلیم صاحب نے اخلاقیات اور مساوات پر اسلامی تعلیم کے زرین اصول بیان کئے جماعت کے سیکرٹری مسٹر عبدالواحد عزیز نے ایڈریس پیش کیا۔جس کے جواب میں عبدالوہاب صاحب نے تقریر کی۔اس پارٹی کے انتظام میں مکرم منیر احمد رشید صاحب ایم اے، کرم محمد اکرم صاحب ایم اے اور چوہدری مشتاق احمد صاحب ایم اے نے کافی مدد دی۔نماز جمعہ میں احباب جماعت کماسی کے علاوہ اردگرد کے دیہات کے احمدی بھی تشریف لائے۔چنانچہ نماز جمعہ کے بعد عبدالوہاب صاحب نے مرکز ربوہ کے حالات بیان کئے آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت بیان کرتے ہوئے حدیث نبوی متزوج ویولد لہ کو پیش کر کے حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ کی شان و مرتبہ کو بیان کیا اور خلافت کے دامن سے وابستگی کی تلقین کی۔عبدالوہاب صاحب کی والدہ مرحومہ Adansistate اشانٹی ریجن کی رہنے والی تھیں۔اس نسبت سے اس علاقہ کے احمدیوں نے بمقام Asokwa ایک استقبالیہ پارٹی ان کے اعزاز میں دی گئی جس میں احمدی ممبران کے علاوہ علاقہ کے عیسائی اور مشرکین کثیر تعداد میں شامل ہوئے اس تقریب میں مولوی عبد الوہاب صاحب نے صداقت اسلام بیان کرتے ہوئے اسلام کی دعوت دی اور احمدی احباب کو خلافت کے ساتھ وابستہ رہنے اور اسلام کے پھیلانے کی تاکید کی۔مولوی کلیم صاحب نے اس موقعہ پر تردید کفارہ وتر دید الوہیت مسیح پر لیکچر دیا۔مکرم عبدالوہاب صاحب کو ان کی مرحومہ والدہ نے 1952 ء میں مولوی بشارت احمد صاحب بشیر سابق مبلغ غانا کے ساتھ پاکستان ربوہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے بھیجا تھا اب آٹھ سال دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ واپس غانا تشریف لائے ہیں۔مذکورہ بالا تقاریب کے علاوہ مولوی کلیم صاحب نے تین دیگر مقامات پر تبلیغی جلسے کئے نیز کماسی مارکیٹ میں ہفتہ وار جلسے با قاعدہ ہوئے عرصہ زیر رپورٹ میں مولوی کلیم صاحب نے ستر افراد سے ملاقات کی۔اور پیغام حق پہنچایا۔اسی عرصہ میں انہوں نے اٹھارہ جماعتوں کا تربیتی دورہ کیا۔پانچ چھ جماعتوں کے دورہ میں عبدالوہاب صاحب بھی ان کے ساتھ رہے اس تربیتی دورہ میں احباب کو اسلامی مسائل سکھائے گئے اور تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی گئی۔کماسی کے دوران قیام میں قرآن مجید، بخاری شریف فتاویٰ حضرت جلد 21