تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 70 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 70

تاریخ احمدیت 70 اس سلسلہ میں ہر ممکن امداد کا وعدہ فرمایا۔(2) دوسری تقریب کماسی میں مسلمانوں کے ایک عریبک سکول کے افتتاح کی تھی۔خاکسار اس میں مدعو تھا یہاں زونگو کے چھ سات اکابرین کو تحریک کی گئی کہ وہ پرائمری اور مڈل سکولوں میں عربی بطور کورس مقرر کرنے کی حکومت سے درخواست کریں تا عربی پڑھنے کے ساتھ ساتھ طلبہ روزگار کے حصول کے لئے سکول کی تعلیم بھی حاصل کریں۔جلسہ میں صاحب صدر کی خواہش پر خاکسار نے عربی میں تقریر کی جس کا ساتھ ساتھ ہوسہ اور اشانٹی زبان میں ترجمہ ہوتا گیا۔خاکسار نے ہزار ڈیڑھ ہزار کے مجمع میں طلب علم کے متعلق احادیث سے ارشادات نبوی پیش کرتے ہوئے بڑوں اور چھوٹوں کو حصول تعلیم کی طرف توجہ دلائی اور صرف عربی پر اکتفا کرنے کی بجائے دنیاوی تعلیم جوحکومت کے دفاتر وغیرہ میں ملازمت کے لئے ضروری ہے اس کے حصول کی طرف بھی توجہ دلائی۔(3) تیسری تقریب عید الاضحیہ کی تھی جو خاکسار کی زیر نگرانی علاقے میں پندرہ مقامات پر ادا کی گئی اور کماسی میں سینکڑوں احباب جماعت اور دیگر احباب عید کی نماز میں شامل ہوئے۔اور صاحب استطاعت احباب نے قربانیاں بھی کافی تعداد میں کیں۔(4) ایک روڈ کے افتتاح کی تقریب میں شریک ہوا اور وزیرتعلیم ، پارلیمینٹری سیکرٹری، پیراماؤنٹ چیفس اور چیفس سے ملاقات کی۔عرصہ زیر رپورٹ میں ستر اسی افراد سے ملاقات اور گفتگو کی ان میں کالجوں کے پرنسپل،سکولوں کے ہیڈ ماسٹر واساتذہ، بنک کے مینجر ، وزراء، سفراء، ہائی کمشنرز ، ڈاکٹر ز اور انجینئرز کے علاوہ مختلف تجارتی اور دیگر سرکاری ملازمین اور سکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات بھی شامل ہیں۔ان میں سے متعدد افراد سے ایک سے زائد بار بھی ملنے کا موقعہ ملا اور بعض مشن ہاؤس بھی تشریف لائے۔آنریری مبلغ معلم عیسی خاکسار نے جماعت کو تبلیغ کے لئے ایام وقف کرنے کی تحریک کی تھی چنانچہ معلم عیسی نے تقریب دو ماہ اشانٹی کے ارتمیں مقامات کا دورہ کیا اور ایک تبلیغی اجلاس منعقد کر کے ان مقامات میں تقریر کے ذریعہ تقریبا دس ہزار افراد تک پیغام حق پہنچایا۔کماسی کے ہفتہ وار اجلاس میں بھی یہ دوست عمو ماً حصہ لیتے ہیں۔جلد 21