تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 69 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 69

تاریخ احمدیت 69 جماعت احمد یہ کماسی کے ممبران کو غانا میں یہ امتیازی حیثیت ہے کہ اس کے ممبران کماسی مارکیٹ کے علاقہ میں ہر اتوار کو پبلک تبلیغی جلسے کرتے ہیں۔اور اس طرح سینکڑوں غیر مسلموں اور غیر از جماعت احباب کو پیغام حق پہنچاتے ہیں ان تبلیغی جلسوں کی وجہ سے تقریباً ہر ہفتہ کم و بیش ممبران کی تعداد بڑھ رہی ہے اور کافی احباب سلسلہ میں دلچسپی رکھنے کے ساتھ سلسلہ عالیہ احمدیہ میں عموماً داخل ہوتے رہتے ہیں اس نیک کام کی ابتداء جماعت احمدیہ کے ایک سابق مبلغ ملک احسان اللہ صاحب آف لاہوری کے ذریعہ ہوئی تھی۔اللہ تعالی ملک صاحب موصوف کو جزاء خیر عطا فرمائے۔آمین۔کماسی کے ہفتہ وار تبلیغی جلسوں کے علاوہ عرصہ زیر پورٹ میں انشانٹی کے پانچ مقامات پر تبلیغی جلسے کئے گئے جن میں مشرکین، عیسائی اور غیر احمدی احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔خاکسار کی تقاریر کے علاوہ افریقن احمدی احباب نے بھی تقاریر کیں۔پہلے تین مقامات کے جلسوں میں مکرم قریشی فیروز محی الدین صاحب بی اے نے بھی تقاریر کیں۔تقاریر کے بعد سوالات کے جوابات دیئے جاتے رہے۔DOMIABRA جماعت کے رئیس جن کے ذریعہ ASHANTI AKIM کے علاقہ میں کافی جماعتیں قائم ہوئی تھیں۔مقامی ممبران سے بعض اختلافات کی وجہ سے عرصہ دوسال سے جماعت سے کچھ علیحدہ تھے خاکساران سے ملا اور انکو سمجھایا گیا چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے وہ پھر جماعت میں داخل ہو گئے۔فالحمد للہ علی ذالک DOMIABRA کے بائیل مشن سکول کے ہیڈ ماسٹر سے مل کر طلبہ اور سٹاف میں اسلام کیا ہے“ کے موضوع پر تقریر کی۔دوران تقریر اسلامی نظریہ نجات بیان کرتے ہوئے کفارہ کی بھی ضمنی طور پر تردید کی۔تقریر کے بعد بعض ممبران سٹاف نے سوالات کئے جن کے جوابات دیئے گئے۔غانا میں یوم جمہوریہ کی تقریب پر جب جنرل کے ایم شیخ صاحب وزیر داخلہ حکومت پاکستان غانا آئے تو ACCRA میں پاکستانی ہائی کمشنر نے ان کے اعزاز میں پارٹی دی۔اس موقع پر وزیر داخلہ سے متعارف ہونے کے بعد ہم نے ان کو غانا میں جماعت کی تبلیغی اور تعلیمی خدمات اسلامی مختصر آبتا ئیں دوران گفتگو ہم نے ان سے اسلامی لٹریچر کے پاکستان سے منگوانے کے متعلق اپنی مشکلات کا ذکر کیا۔چنانچہ وزیر صاحب موصوف نے جلد 21