تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 640 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 640

تاریخ احمدیت 640 جلد 21 کے جواب دئیے آپ نے گوا کے ایک عیسائی دوست کو تبادلہ خیالات کے بعد لٹریچر دیاKinondoni کے علاقہ میں متعدد افراد کو لٹریچر دیا آپ نے معلم عبدہ عمران صاحب کے ہمراہ مارکیٹ میں جا کر تبلیغ کی 100 افراد کے سوالوں کے جواب دیئے اور ان میں پمفلٹ تقسیم کئے۔2- مکرم مولا نا محمد منور صاحب نے بعض جماعتوں کا درہ کیا جس کے دوران 5 افراد سے آپ کا تبادلہ خیالات ہوا آپ کی ایک تقریر میں 60 غیر از جماعت شامل ہوئے۔4 اور 7 ستمبر کو آپ نے گورنمنٹ سیکنڈری سکول کے طلبہ میں تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دیئے۔موصوف نے ٹاپا (Tapa) کے سیکرٹری کو پیغام حق پہنچایا۔3 مکرم چوہدری عنایت اللہ صاحب نے 500 میل تبلیغی سفر کر کے 200 پمفلٹ تقسیم کئے اور متعدد افراد تک پیغام حق پہنچایا ان میں نڈالا جابوٹو ، مویسی، نیابا، ڈیمینری، نریگا، ٹینڈے، اسا کا اور ٹبورا جبیل شامل ہیں۔آپ نے عبورا کی مسجد اور سیکنڈری سکول، ایک گوردوارہ میں تقاریر کے بعد سوالوں کے جواب دیئے۔4- ایک معلم مکرم عبدہ عمران نے 50 افراد کے سامنے تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دیئے۔مکرم چوہدری رشید احمد صاحب سرور نے متعدد احباب کو تبلیغ کی۔مکرم حمیدی مبیا نا صاحب جنرل سیکرٹری نے ایک تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دیئے۔تقریر میں 4 غیر احمدی شامل ہوئے۔مشن کی طرف سے سواحیلی کتاب اسباق الاسلام، پانچ ہزار کی تعداد میں شائع ہوئی۔51 افراد داخل احمدیت ہوئے۔ایک روسی آفیسر تک پیغام حق 1962ء میں یوگنڈا مشن کے ایک اہم واقعہ کی رپورٹ چوہدری عنایت اللہ صاحب کے قلم سے درج ذیل کی جاتی ہے:۔1962ء میں جب یہ عاجز طبورا ( تنزانیہ ) میں تھا۔خاکسار کو اس بات کا علم ہوا کہ کئی روسی باشندے حکومت تنزانیہ کے مختلف محکموں میں بطور مشیر کام کر رہے ہیں۔تو عاجز نے ان کے ایڈریس حاصل کر کے بذریعہ ڈاک ان کو احمدیت کے متعلق لٹریچر بھجوانا شروع کیا لیکن کسی طرف سے کوئی جواب موصول نہ ہوا بلکہ بعض کی طرف سے تو لٹریچر واپس کر دیا گیا۔روس سے ہزاروں میل دور ہونے کے باوجود چونکہ میں نے حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کا ارشاد سنا تھا کہ حضور نے زار روس کا سونٹا اپنے ہاتھ میں دیکھا اور فرمایا تھا کہ روس میں جماعت احمد یہ ریت کے ذروں کی مانند ہے۔اس لئے دل میں شدید خواہش تھی کہ کاش میں بھی کسی روی تک پیغام پہنچا سکوں چنانچہ خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ اس ناچیز کی خواہش کے پورا ہونے کے سامان