تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 639
تاریخ احمدیت 639 جلد 21 میں برکت پڑی اور 45 افراد داخل احمدیت ہوئے۔جولائی 1962ء 1 - مکرم چوہدری عنایت اللہ صاحب نے 96 میل سفر کر کے 6 دیہات میں 78 افراد تک پیغام اسلام پہنچایا۔600 پمفلٹ تقسیم کئے۔موصوف نے وزیر قانون کے چھوٹے بھائی مسٹر ہارون سعیدی فنڈ یکیرا کو دو گھنٹے تک تبلیغ کی۔آپ نے ٹورا کے مشنری سکول میں تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دیئے جیل خانہ کے 28 قیدیوں کے سامنے تقریر کی US Soke میں افریقن مسلمان معلمین اور لیڈروں کی کانفرنس میں تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دیئے۔آپ نے ایک روسی پروفیسر کو تر جمہ قرآن اور دیگر لٹریچر دیا۔اسرائیل و فرانس کے سفیروں کو جماعت سے متعارف کرایا۔2 مکرم جمیل الرحمن صاحب رفیق نے ٹانگا نیگا کی مختلف جماعتوں کا دورہ کیا۔دورہ میں متعدد ہندووں ،سکھوں ،مسلمانوں اور عیسائیوں کو پیغام حق پہنچایا۔8 سو میل سفر کیا اور 4 ہزار پمفلٹ تقسیم کئے آپ نے اور مولانا محمد منور نے ایک افریقن شیخ ، دو اسماعیلی دوستوں سے طویل گفتگو کی ، ان کی خدمت میں لٹریچر پیش کیا گیا۔مکرم جمیل الرحمن صاحب نے کیرالہ سٹیٹ کے ایک دوست کولٹریچر دیا۔ایک افریقن کو اسلام کی تبلیغ کی۔مورد گورو میں آپ نے ایک سکول ٹیچر اور ایک سکھ سے تین گھنٹے تک گفتگو کے ذریعہ پیغام احمدیت پہنچایا۔ایک اور ٹیچر کو صداقت احمدیت پر گفتگو کے بعد لٹریچر دیا۔آپ نے ڈوڈومہ اور ار نگا کے سکھ گوردواروں ، مورو گورو کے سیکنڈری سکول اور ارنگا کے ایک سکول میں تقاریر کیں۔ڈوڈومہ میں آپ کی تقریر ایک سو سکھوں نے نہایت توجہ سے سنی۔تقریر کے بعد صدر مجلس نے کہا: ڈوڈومہ کی ساری سکھ کمیونٹی تمام جماعت احمدیہ کو مبارکباد دیتی ہے جس کے مبلغ بڑی رواداری اور سنجیدگی کے ساتھ دوسرے مذاہب کا بھی مطالعہ کرتے ہیں چنانچہ آج کی تقریر اس بات کا عملی ثبوت ہے۔ہم اس وجہ سے جماعت احمدیہ کے بہت ممنون ہیں۔“ 3- آنریری معلم مکرم رشیدی صالح صاحب نے 38 میل سفر کر کے مختلف دوستوں تک پیغام حق پہنچایا۔اس عرصہ میں 7 افراد جماعت میں داخل ہوئے۔اگست ستمبر -1 مکرم مولوی جمیل الرحمن صاحب رفیق نے 25 اگست کو احمد یہ مسلم لٹریری سوسائٹی کے اجلاس میں انگریزی میں تقریر کی۔جس میں تین غیر از جماعت بھی شامل ہوئے بعد ازاں نصف گھنٹہ تک سوالوں