تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 633 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 633

تاریخ احمدیت 633 جلد 21 357 گئی۔مکرم مولانا نسیم سیفی صاحب، چوہدری رشید الدین صاحب اور ڈاکٹر محمد یوسف شاہ صاحب انچارج احمد یہ ڈسپنسری لیگوس دو مقامی احباب کی معیت میں ایک قصبہ Otta Aggeye میں تشریف لے گئے۔دو جگہ تقاریر کے ذریعہ پیغام حق پہنچایا۔سوالوں کے جواب دیئے لٹریچر تقسیم کیا گیا۔حکومت نائیجیریا کے ایک وزیر مسٹر الحاج شیو شکاری کی خدمت میں مولانا نسیم سیفی صاحب نے ایک تبلیغی خط لکھا اور بعض کتب بھجوائیں۔وزیر موصوف نے اسکا شکر یہ ادا کیا۔جماعت احمدیہ نائیجیریا کی سالانہ کانفرنس 27, 28 دسمبر کو منعقد ہوئی کانفرنس کا افتتاح مکرم مولانا نور محمد صاحب نیم سیفی امیر و مبلغ انچارج نائیجیریا نے کیا اس کے علاوہ درج ذیل احباب نے خطاب کیا۔1 - الحاج فیض الحق صاحب مبلغ شمالی نائیجیریا 2۔مسٹر اے۔آر۔اے۔اوتول(A۔R۔A۔Otule) سیکرٹری جنرل جماعت نائیجیریا۔3-اے بی ڈانمولا ( A۔B۔Dan mola) مقامی معلم۔4۔مسٹر ا قبال سیفی۔5۔ایچ۔او سانیالو (H۔Sanyalu) مقامی معلم۔6۔مکرم بشیر احمد صاحب شمس - 7 - مکرم قریشی فیروز محی الدین صاحب 8- عبدالمجید صاحب بھٹی پرنسپل ٹیچر ٹرینگ کالج۔9۔مسٹر رشید - 10- ایس بی گیوا (S۔B۔Giwa) -11- مکرم چوہدری رشید الدین صاحب نے اپنے خطاب میں بتایا کہ مشرقی نائیجیریا کے 26 خاندان ایک سال کے عرصہ میں داخل احمد بیت ہوئے۔12۔کرنل ڈاکٹر محمد یوسف شاہ صاحب۔کانفرنس کے دوران شوری کا اجلاس کے متعلق مولانا نسیم سیفی صاحب کا انٹرویو ریڈیو نائیجیریا نے نشر کیا۔سیرالیون جنوری تا اپریل 1962ء 1 - مکرم مولوی محمد صدیق شاهد صاحب امیر ومشنری انچارج سیرالیون نے ڈپٹی برٹش ہائی کم امریکن سفیر متعین سیرالیون ، امریکن ایجوکیشن ڈائریکٹر سے ملاقات کر کے انکی خدمت میں اسلامی لٹریچر پیش کیا موصوف اور شیخ نصیر الدین احمد صاحب نیز مسٹر بونگے فری ٹاؤن کے میئر کو نیز امیر صاحب و شیخ صاحب نے پیراماؤنٹ چیف کی خدمت میں لٹریچر پیش کیا۔مکرم امیر صاحب کا خطبہ جمعہ تین بار ریڈیو پر نشر ہوا۔آپ نے بعض مقامات کا دورہ کیا جس کے دوران پر کاک نامی گاؤں میں دس افراد پر مشتمل ایک جماعت قائم ہوئی۔کسی (Kissi) میں 3، ایک گاؤں میں 29 اور ایک میں 13 افراد نے بیعت کی۔علاوہ ازیں امیر