تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 632 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 632

تاریخ احمدیت 632 جلد 21 میں اپنے خط میں لکھا۔اسلام کی وہ جلیل القدر خدمات جو آپ لوگ نائیجیریا میں بجا لا رہے ہیں اس درجہ کامیاب ہیں کہ بے اختیار دل سے یہ دعا نکلتی ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اسلام اور انسانیت کی خدمت کے اس اعلیٰ مقصد میں ہمیشہ ہمیش بے نظیر کامیابی عطا فرما تا رہے۔مجھے ہمیشہ قرآن مجید پڑھ کر مسرت حاصل ہوتی ہے اور اسلامی اصول کی فلاسفی تو ایک ایسی کتاب ہے جو نہ صرف مسلمانوں کے لئے بلکہ ہر اس غیر مسلم کے لئے بھی جو غور و فکر سے کام لے ایک بیش قیمت خزانہ ثابت ہو چکی ہے۔سہ ماہی دوم 6 مشن کی طرف سے مولانا نسیم سیفی صاحب کا مرتبہ پمفلٹ پانچ نکات دس ہزار کی تعداد میں " شائع ہوا " Presenting Islam To The Christians “ دو ہزار نیز” Hazrat Ahmad‘ پانچ ہزار کی تعداد میں شائع ہوئے۔ریڈ یونائیجیریا سے تین خطبات جمعہ نشر ہوئے اسی طرح ریڈ یو نے 6دفعہ مولا نانسیم سیفی صاحب کے سوال و جواب کو نشر کیا۔کنگز کالج کے بعض طلباء مشن ہاؤس آئے جن کے سوالوں کے جواب دیئے گئے اور لٹریچر پیش کیا گیا۔اسی کالج کے مجلس مذاکرہ میں مولانا سیفی صاح نے اسلامی نقطہ نگاہ پیش کیا۔اس دوران 6 افراد نے بیعت کی۔سه ماهی سوم ریڈ یونا یجیریا سے تین دفعہ خطبہ نشر ہوا۔یہ خطبات جمعہ مولانا سیم سیفی صاحب نے دیئے تھے آپ کی تقاریر ریڈیو سے اور ایک تقریر ٹی وی سے نشر ہوئی۔نیز تین مرتبہ سوالوں کے جواب ریڈیو سے نشر ہوئے۔آپ نے مقامی کلب کے ممبروں کی دعوت پر کلب میں دعا کے بارہ میں اسلامی نقطہ نگاہ پیش کیا۔دو مقامی احمدی بھائیوں اور مکرم چوہدری رشید الدین صاحب نے بھی ریڈیو پر دو تقاریر کیں۔نائیجیریا میں اردن کے سفیر جناب شریف کامل صاحب کی خدمت میں لٹریچر پیش کیا گیا۔جنوبی افریقہ کے اخبار مسلم نیوز کے ایڈیٹر اور دو پاکستانی ایجوکیشن آفیسرز کی خدمت میں لٹریچر بھجوایا گیا۔مشن کی طرف سے دو ٹریکٹ بھی شائع ہوئے۔ہندوستانی وزیر اعظم پنڈت جو ہر لعل نہرو کی نائیجیریا آمد پر ہندوستانی ہائی کمشنر نے ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں مبلغین اور جماعت کے دیگر افراد مدعو تھے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جماعت کی طرف سے ہائی کمشنر کے ذریعہ پنڈت نہرو کی خدمت میں قرآن مجید اور اسلامی اصول کی فلاسفی پیش کی