تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 615
تاریخ احمدیت 615 جلد 21 کی تربیت کرنے میں کوشاں ہیں۔۔۔۔اس ادارہ میں آپ کی تربیت اس بنیاد پر کی جارہی ہے کہ آپ اچھے شہری بن سکیں آپکا فرض ہے کہ آپ اس تربیت سے پورا پورا فائدہ اٹھائیں اور قوم و ملک کے بہترین خادم ثابت ہوں“۔احمدی حجاج اس سال حکیم عبداللطیف صاحب شاہد کے علاوہ ( جنہوں نے حضرت قمر الانبیاء کی طرف سے حج بدل کیا ) برصغیر پاک وھند، نجی اور افریقہ کے متعد د احمدیوں نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی مثلاً پاکستان: ڈاکٹر عبدالرحمن صاحب موگا (لاہور) استانی رضیہ صاحبہ ( سیالکوٹ ) چوہدری رشید احمد صاحب ریڈیو آفیسر (کراچی) کرنل مبارک احمد صاحب ( واہ کینٹ) محمد عمر خاں صاحب ترنگ زئی ( پشاور ) خلیفہ عبدالرحمن صاحب آف جموں ( کوئٹہ ) محمد سلیمان صاحب ( ڈھا کہ حال بنگلہ دیش ) بھارت: نورالحسن صاحب بھاگل پوری فنجی : اہلیہ صاحبہ مکرم عبدالطیف صاحب افریقہ: عائشہ ای جیڈی AYSHA E JIDE (لیگوس۔نائیجیر یا ) رئیس حسن صاحب۔Wa - غانا ) الحاج عمر صاحب (wa - غانا ) ڈیرہ غازی خاں کے مصیبت زدگان کے لئے جماعتی مدد ڈیرہ غازی خاں کی ایک بستی میں آگ لگنے سے 60 جھونپڑیاں جل گئیں لوگوں کا تمام غلہ اور اثاثہ نذرآتش ہو گیا اس موقع پر ان مصیبت زدگان کے لئے صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے 500 روپے اور 187 گز کپڑا بھجوایا گیا۔صاحبزادہ مرز اوسیم احمد صاحب کا سفر حیدر آباد 1 - محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب یکم جون 1962 ء کو حیدر آباد تشریف لائے 3 جون کو احمد یہ جو بلی ہال میں ایک پبلک جلسہ منعقد کیا گیا مکرم مولوی مبارک علی صاحب ،سید جعفر حسین صاحب ایڈووکیٹ ، مولوی شریف احمد صاحب امینی، کریم اللہ صاحب ایڈیٹر آزاد نوجوان“ کی تقاریر کے بعد صاحبزادہ صاحب نے خطاب فرمایا۔7 جون کو صاحبزادہ صاحب یاد گیر تشریف لے گئے۔8 جون کو یاد گیر میں خطبہ جمعہ دیا جس میں احباب کو تربیتی نصائح کیں۔اسی روز بعد نماز مغرب یاد گیر کے احباب کو