تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 610 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 610

تاریخ احمدیت 610 جلد 21 طرف توجہ کروں گا۔بعد ازاں موصوف کی خدمت میں صاحبزادہ صاحب نے قرآن کریم انگریزی اور دیگر اسلامی لٹریچر پیش کیا جسے وزیر اعلیٰ نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔309۔7 ڈپٹی منسٹر وزارت تعلیم پنجاب شریمتی اوم پر بھاؤ جین یوتھ کانگرس کی دعوت پر 9 اگست کو قادیان تشریف لائیں احمدیہ محلہ میں جماعت کی طرف سے انکا استقبال کیا گیا موصوفہ کی خدمت میں اسلامی لٹریچر پیش کیا گیا جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔10 8۔یکم تمبر 1962 ءکومکرم ڈاکٹر سید منصور احمد صدر جماعت احمد یہ مظفر پور نے کمیونسٹ پارٹی کے بعض لیڈروں کو دعوت دی جس میں 20 معززین شامل ہوئے اس موقع پر ڈاکٹر صاحب نے مشہور لیڈر مسٹر ایس کے ڈانگے کی خدمت میں اسلامی لٹریچر پیش کیا جسے موصوف نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔9۔منسٹر آف سٹیٹ پنجاب جناب گیانی ذیل سنگھ صاحب (بعد ازاں صدر جمہوریہ بھارت ) 5 ستمبر 1962 ء کو قادیان تشریف لائے جماعت کی درخواست پر جب وہ احمدیہ محلہ میں تشریف لائے تو احباب جماعت نے انکا استقبال کیا۔آپ نے مقدس مقامات کی زیارت کی۔نظارت دعوۃ و تبلیغ کی طرف سے موصوف کی خدمت میں اسلامی لٹریچر پیش کیا گیا جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔10- 19 ستمبر 1962ء کو جماعت احمدیہ حیدر آباد کے ایک وفد نے آندھرا پردیش کے نئے گورنر شری جنرل میگس سے ملاقات کی یہ وفد مکرم مولوی محمد عمر صاحب مالا باری نائب انچارج دار التبلیغ حیدر آباد، مکرم سیٹھ محمد معین الدین صاحب امیر جماعت احمد یہ حیدر آباد و سکندر آباد، مکرم چوہدری مبارک علی صاحب انچارج دار التبلیغ آندھرا پر دیش اور محترم سید جعفر حسین صاحب بی اے ایل ایل بی صدر جماعت احمد یہ شادنگر پر مشتمل تھا۔مکرم سیٹھ محمد معین الدین صاحب نے گورنر صاحب کی خدمت میں قرآن مجید انگریزی کا تحفہ پیش کیا جسے انہوں نے احترام سے قبول کیا۔مکرم چوہدری مبارک علی صاحب نے موصوف کو جماعت سے متعارف کرایا۔اس موقع پر گورنر صاحب کے اسٹنٹ ملٹری سیکرٹری کی خدمت میں بھی قرآن کریم انگریزی اور اسلامی لٹریچر پیش کیا گیا۔20-11 ستمبر 1962ء کو سردار جگجیت سنگھ صاحب نامدھاری گورو بھینی قادیان تشریف لائے۔جماعت کی درخواست پر جب وہ احمدیہ محلہ تشریف لائے تو جماعت نے انکا استقبال کیا۔انہوں نے مقامات مقدسہ کی زیارت کی۔بعد ازاں ایک جلسہ منعقد ہوا جس میں مکرم عبد اللطیف صاحب گیانی نے موصوف کو جماعت سے متعارف کرایا جسکے جواب میں سردار صاحب نے کہا ” جماعت احمدیہ کے افراد اور مقامات مقدسہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی در حقیقت جب بھی میں اس علاقہ سے گزرتا ہوں تو آپکی جماعت کی محبت