تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 50
تاریخ احمدیت 50 جلد 21 کی تبلیغی مساعی سے خاصے متاثر ہوئے آپ کا دل اسلام کی محبت کے جذ بہ سے سرشار تھا یہی وجہ تھی کہ آپ نے اپنے ملک کے اس پر از مسرت موقع پر ہالینڈ مشن کو خاص طور پر یاد رکھا۔جماعت ہالینڈ میں مسز ناصرہ زمرمان کو شمولیت کا موقع ملا۔مکرم امام صاحب دو ہفتہ کے قریب گورنمنٹ نائیجیریا کے مہمان رہے اس عرصہ میں آپ کو اس ملک میں متعدد مواقع اسلام اور احمدیت کی خدمت کے میسر آئے۔ایک پریس کانفرنس ہوئی۔جس میں مکرم حافظ صاحب نے پریس کے نمائندگان کو خطاب کیا۔یہ کانفرنس برادرم مکرم مولوی فیروز محی الدین صاحب مبلغ مغربی افریقہ کی کوششوں کا نتیجہ تھی۔محکمہ براڈ کاسٹ والوں کو ایک انٹر ویود یا جو نشر ہوا۔ہماری ڈچ احمدی بہن مسز ناصرہ زمرمان جو اس موقع پر مدعو تھیں کو وہاں کے ٹیلی و بیژن پر اسلام واحمدیت کا پیغام پہنچانے کا موقع ملا۔نائیجیریا کے شہر ابادان میں وزیر اعلیٰ کی طرف سے آزادی کے موقعہ پر ایک بہت بڑے رسپشن کا اہتمام کیا گیا۔جس میں بفضلہ تعالی مکرم حافظ صاحب امام بیت الذکر ہالینڈ کو اظہار خیالات کا موقع دیا گیا۔آپ نے اس اجتماع میں جماعت احمدیہ کو متعارف کراتے ہوئے نائیجیریا میں احمد یہ مشن کی مساعی اور خدمات کا ذکر کیا۔یہ اجتماع اپنے اندر ایک خاص رنگ رکھتا تھا۔جس میں ویسٹرن ریجن نائیجیریا کے ممتاز اصحاب شریک تھے۔اس اجتماع میں وزیر اعلیٰ کے سوا صرف چند ایک احباب کو ہی اظہار خیال کا موقع ملا تھا۔مشن ہاؤس لیگوس کی طرف سے اس موقعہ پر مکرم جناب حافظ صاحب اور محترمہ ناصرہ زمرمان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔جو مکرم برادرم جناب سیفی صاحب رئیس التبلیغ کی زیر نگرانی سرانجام پائی۔اس تقریب میں جماعت لیگوس کی طرف سے آمدہ مہمانوں کو پر از اخلاص ایڈریس پیش کیا گیا۔اور تصاویر لی گئیں۔اسی اجتماع میں جماعت لیگوس نے مکرم جناب شاہ نواز کو بھی خوش آمدید کہا۔جو انہی دنوں تبلیغ کے سلسلہ میں مغربی افریقہ تشریف لائے ہوئے تھے۔نائیجیریا سے واپسی پر وہاں کے لوکل وزیر صاحب نے بطور اعزاز اپنے ملک کا ایک لباس اور وہاں کی صنعت کا ایک نمونہ تحفۂ مکرم حافظ صاحب کی خدمت میں پیش کیا۔نائیجیریا سے واپس ہوتے ہوئے آپ کو چند روز لنڈن مشن میں قیام کرنے کا موقعہ ملا جہاں مسجد فضل لنڈن میں نماز جمعہ پڑھانے کی توفیق آپ کو ملی۔آپ کے اس قیام کے دوران برادر مکرم بشیر احمد صاحب رفیق مبلغ لنڈن نے پر اخلاص مہمان نوازی کی نیز مکرم جناب امام صاحب اور دیگر بہت سے احباب جماعت نے مختلف رنگوں میں اپنے محبت بھرے برادرانہ جذبات کا اظہار کیا ،اشاعت تالیف واشاعت