تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 501 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 501

تاریخ احمدیت 501 جلد 21 نہ ہی پنڈت نہرو کی طرح جیلوں میں نظر بند ر ہے ہیں۔آپ نے ہمیشہ اس بات کو ترجیح دی کہ حکومت برطانیہ کے ساتھ ایک معقول تدریجی سیاسی آزادی کا معاہدہ کیا جائے جس کے نتیجہ میں ان پر طعن بھی کیا گیا۔ظفر اللہ خاں کمیونسٹوں کے سخت مخالف ہیں اور اکثر پرائیویٹ مجالس میں امریکہ پر بھی نکتہ چینی کرتے ہیں کہ امریکہ اپنے مضبوط حلیف پاکستان کے مقابلہ میں نا قابل اعتبار اور غیر ذمہ دار ممالک کی امداد زیادہ کرتا ہے۔آپ ایک راسخ العقیدہ مسلمان ہیں۔نہ سگرٹ پیتے ہیں۔نہ شراب، جو نہی آپ نے کرسی صدارت سنبھالی آپ نے اپنی اہم ذمہ داریوں کے بوجھ کو محسوس کرتے ہوئے عربی زبان میں یہ دعا مانگی رب اشرح لي صدري ويسرلى امرى واحلل عقدة من لساني يفقهوا قولي - 140 ایجنڈا کے ترتیب پا جانے کے بعد اسمبلی کے باقاعدہ اجلاس شروع ہوئے۔قبل ازیں یہ رسم پڑگئی تھی کہ مندوبین اسمبلی کی عمارت میں تو پہنچ جاتے لیکن ایوان اجلاس میں آنے کی بجائے ایوان مند و بین میں بیٹھے تمباکو نوشی وغیرہ کے شغل میں مصروف رہتے یا ادھر اُدھر کی باتوں میں وقت صرف کرتے۔نتیجہ یہ ہوا کہ صدر اسمبلی کے لئے انتظار کا وقفہ سولہویں سالانہ اجلاس تک قریباً چالیس منٹ تک پہنچ گیا۔صبح کے اجلاس کا اعلان شدہ وقت تو ساڑھے دس بجے کا تھا لیکن اجلاس کی کارروائی گیارہ بجے کے بعد شروع ہوتی تھی۔حضرت چودھری صاحب نے ابتدا ہی سے مقررہ وقت پر کارروائی شروع کرنے کی شاندار روایت قائم فرمائی۔جب مندوبین نے دیکھا کہ آپ پابندی وقت پر مصر ہیں تو رفتہ رفتہ انہوں نے بھی با قاعدہ وقت پر شامل اجلاس ہونا شروع کر دیا۔اس سالانہ اجلاس کے دوران جب پہلے دن بارش ہوئی تو حاضری معمول سے کم تھی مگر اس کے باوجود آپ نے اجلاس کی کارروائی شروع کر دی اور سہ پہر کے اجلاس کے اختتام پر مند و بین کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا :- آج صبح کے اجلاس کے شروع میں بارش کی وجہ سے حاضری توقع سے کم تھی اب موسم خزاں کی طرف بڑھ رہا ہے بارش، برف اور تیز ہواؤں کا سامنا ہوگا اس کا نتیجہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ اجلاس کی کارروائی دیر سے شروع ہوا ایسے موسم میں وقت پر پہنچنے کے لئے آپ اپنے دولت کدوں یا اپنے دفاتر سے ذرا جلد ہی روانہ ہو جایا کریں۔آپ نے از راہ کرم ایک ستر سالہ بوڑھے کو اسمبلی کا خادم اول منتخب کیا ہے جیسے آپ اس سے بجا توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنے فرائض کو مستعدی سے سرانجام دے ویسے ہی وہ آپ جیسے چست نو جوانوں سے بجا توقع رکھتا ہے کہ آپ اس کے ساتھ پورا تعاون کریں۔میں صبح ساڑھے سات بجے اپنے پاکستانی دفتر میں پہنچ جاتا ہوں اور وہاں سے سوا دس بجے یہاں صدر کے کمرے