تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 499
تاریخ احمدیت 499 جلد 21 اس دعوت میں شامل تھے ) دوستانہ شکوہ کیا کہ شمالی افریقہ کے اسلامی ممالک لیبیا، تونس ، الجزائر ، مراکش کی جد و جہد آزادی میں چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے نمایاں حصہ لیا ہے وہ ہم سب کو بہت عزیز ہیں اور ہم سب کی بڑی خواہش ہے کہ وہ ہمارے ہاں آئیں لیکن ابھی تک رضامند نہیں ہوئے۔چوہدری محمد علی بوگرا نے صدر بن بیلا کا شکوہ بیان کر کے دریافت کیا کہ آپ کیوں تشریف نہیں لے جاتے آپ نے فرمایا ”میں حکومت پاکستان کا ملازم ہوں حکومت کے ارشاد کے بغیر یہاں سے ہل نہیں سکتا۔انہوں نے کہا اسکا انتظام ہو جائے گا چنانچہ اگلے سال آپ نے ان اسلامی ممالک کا بھی دورہ کیا جس سے ان ممالک کے پاکستان سے روابط ور واسم پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئے۔ایوان اسمبلی کے صدارتی پلیٹ فارم کے عقب میں ایک چھوٹا سا کمرہ اگر چہ صدر اسمبلی کے عارضی استعمال کیلئے ہے مگر اُس کا اصل دفتر ایک وسیع کمرے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کی 38 ویں منزل پر ہے۔آپ کے انتخاب پر آپ کو یہ کمرہ دکھایا گیا کہ اجلاس میں آنے سے پہلے اپنا دفتری کام بھی یہاں کیا کریں اور ارکان اور افسران عملہ سے ملاقاتیں بھی مگر آپ نے فرمایا کہ ”میں تو ایک سادہ طبع آدمی ہوں ان تکلفات کا عادی نہیں نہ ان کی ضرورت کا قائل ہوں۔مزید براں اراکین ممالک کے مندوبین سے الگ تھلگ ہوکر اس بلند برج میں بیٹھ جانے سے تو مجھے اُن کے ساتھ تبادلہ خیالات کے مواقع میسر نہ آئیں گے اور میں اُن کے تاثرات سے آگاہ نہ ہو سکوں گا میں تو جیسے پہلے اسمبلی میں آتا ہوں ویسے ہی آیا کروں گا اور اپنے دفتری کام کے لئے ایوان اجلاس کے عقب والا چھوٹا کمرہ استعمال کروں گا کہ وہ میری ضروریات کے لئے کافی ہے اور میرے ملنے والوں کو بھی اس میں سہولت رہے گی میرے ساتھ پانچ منٹ کی گفتگو کے لئے انہیں دس منٹ سیکریٹریٹ کی اڑتیسویں منزل تک اور مزید گفتگو کے بعد مزید دس منٹ وہاں سے اتر کر اسمبلی میں پہنچنے کے لئے صرف کرنے کی حاجت نہ ہوگی۔ایوان اجلاس کے عقب والے کمرے میں وہ بلا تکلف بلا اطلاع میرے وہاں موجود ہونے کے اوقات میں جس وقت چاہیں مجھ سے مل سکتے ہیں۔عملے کے افسران سے بھی وہیں مشورہ ہو جایا کرے گا وہ بھی خواہ مخواہ کی زحمت سے بچ جایا کریں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوتا رہا۔جس سے ملاقاتیوں کو غیر معمولی سہولت رہی اور آپ کے زمانہ صدارت کے دوران اٹر تیسواں منزل والا شاندار دفتر غیر مستعمل رہا۔صدر پاکستان کا خراج تحسین ہوئے فرمایا:- 26 ستمبر 1962ء کو صدر پاکستان فیلڈ مارشل محمد ایوب خاں نے جنرل اسمبلی کو خطاب کرتے