تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 494 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 494

تاریخ احمدیت 494 جلد 21 ظفر اللہ خاں کو پریس کا خراج تحسین غیر جانبداری پرزور نیویارک 19 ستمبر۔نیو یارک ہیرالڈٹریبیون نے آج یہاں لکھا ہے کہ پاکستان کے چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کو جنرل اسمبلی کا صدر منتخب کر کے اقوام متحدہ نے ایک غیر معمولی محترم سفارت کار کا انتخاب کیا ہے۔اخبار نے اپنے اداریہ میں لکھا ہے صدر کی حیثیت سے سر محمد ظفر اللہ خان کے انتخاب سے تمام 104 ممالک تو شاید خوش نہ ہوئے ہوں لیکن یقینی طور پر اس سے بہت بھاری اکثریت کو خوشی ہوئی ہے۔“ ظفر اللہ خان کی صورت میں جنرل اسمبلی کو ایک ایسا غیر معمولی محترم سفارت کار میسر آیا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات کی بہتری کے لئے جس کی خدمات کا دائرہ ماضی میں لیگ آف نیشنز تک وسیع ہے اور اس بارے میں ان پر اعتماد کیا جاسکتا ہے کہ ان کی صدارت کے ایک سال کے دوران تمام رکن ممالک سے جس میں سوویت بلاک بھی شامل ہے۔غیر جانبداری کا سلوک کیا جائے گا۔“ ٹائمنر کا خراج تحسین ”ٹائمز کے اقوام متحدہ کے نامہ نگار نے چوہدری ظفر اللہ خان کی خصوصیات کو نہایت گرمجوشی سے خراج تحسین پیش کیا۔یہ بیان کرنے کے بعد وہ ایک نہایت متحمل مزاج شخص ہیں جن کو انسانی تعلقات کی بھی مہارت حاصل ہے۔ٹائمنز کے نمائندے نے لکھا کہ اسمبلی کے صدر کے طور پر اس بات کا یقین کیا جاسکتا ہے کہ وہ متنازعہ معاملات سے اپنی قانونی مہارت کے ساتھ نپٹ لیں گے۔اسمبلی کے اجلاسوں کے باہر ان کے بارے میں بلا شک و شبہ یہ یقین ہے کہ وہ اپنی خوبصورت گفتگو اور بذلہ سنجی کی خوبیوں کا استعمال جاری رکھیں گے۔وہ ایک منکسر المزاج شخص ہیں ان کے بارے میں یہ سنا گیا ہے کہ انہوں نے کہا کہ ان کو زندگی میں جس قدر بھی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں وہ ان کے استحقاق سے بہت زیادہ ہیں، ان کے بہت سے دوست ان کی اس بات سے اتفاق نہیں کریں گے۔“ ( رائٹر ) ظفر اللہ نے زبر دست کام کر دکھایا سٹیونسن کی طرف سے بھر پور خراج تحسین اقوام متحدہ ، 22 دسمبر۔اقوام متحدہ میں امریکی وفد کے سربراہ مسٹر ایڈی ایل سٹیونسن نے گزشتہ