تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 443 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 443

تاریخ احمدیت 443 جلد 21 مغربیت کا رُعب مٹادیں اور انہیں اسلام کے حق میں اور مسیحیت کے خلاف ایک سیف عریاں بنادیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔والسلام خاکسار مرزا بشیر احمد 62-05-27 3- مکرم پرنسپل صاحب جامعہ احمد یہ ربوہ (1) آج کل ملک میں پھر مسیحی مشنریوں نے شور شروع کر رکھا ہے۔حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں یہ بالکل دب گئے تھے۔۔۔۔۔۔۔اس کے لئے بعض اور تدبیریں بھی سوچی جارہی ہیں مگر آپ بھی جامعہ میں طلبہ پر زیادہ زور دیں کہ وہ مسیحیت کے مطالعہ کی طرف زیادہ توجہ دیں اور ان کے مقابلہ کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔مسیحیت کی موجودہ تعلیم محض تار عنکبوت ہے۔مگر عنکبوت کے جالے کو توڑنے کے لئے بالآخر ہاتھ ہلانا پڑتا ہے۔آپ کا ہر مبلغ کا سر صلیب ہونا چاہیے۔خدا کے فضل سے لٹریچر کی کی نہیں۔(2) نیز جب کوئی خاص مبلغ باہر دورے پر جایا کریں۔تو آپ ان کے ساتھ باری باری بعض سینئر طلبہ کو ٹریننگ کے خیال سے بھجوا دیا کریں۔شروع زمانہ میں اچھے مبلغ حضرت حافظ روشن علی صاحب اور حضرت میر محمد اسحاق صاحب کے ساتھ دوروں پر ہم سفر رہنے کے ذریعہ ہی تیار ہوتے تھے۔خاکسار مرزا بشیر احمد 16-11-61 حضرت میاں صاحب کے ان تاکیدی ارشادات کے بعد جامعہ کے نو نہالوں میں کسر صلیب کے تبلیغی جہاد کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے اور گزشتہ روایات کی طرح طلبائے جامعہ کو تبلیغی دوروں پر بھی بھیجوایا جانے لگا۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا پیغام تربیتی کلاس کے نام مئی 1962 ء میں مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے زیر اہتمام سالانہ تربیتی کلاس کا انعقاد ہوا جس میں 39 مجالس کے 103 نمائندوں نے شرکت کی۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اس موقعہ پر حسب ذیل پیغام ارسال فرمایا جو سید داؤ د احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ نے اسکی اختتامی تقریب میں پڑھ کر سنایا۔پیغام تو بہت ہو چکے ہیں اب تو عمل کا سوال ہے۔اس لئے میرا پیغام یہ ہے کہ