تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 380
تاریخ احمدیت 380 جلد 21 جبکہ اس چھوٹی سی جماعت کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجہ میں سیمنٹ سے پختہ تیار شدہ مسجد مبارک ” مونتا میں بلانش کا افتتاح عمل میں آیا۔اس جگہ پر 1959ء میں مولانا فضل الہی بشیر صاحب کی زیر نگرانی مسجد تعمیر ہوئی تھی۔1960ء کے زبر دست طوفان نے اس مسجد کو گرا دیا تھا جس پر ایک جواں ہمت دوست ہاشم خان مخدوم نے مسجد کا پروگرام بنایا۔چنانچہ 22 ہزار روپیہ کی لاگت سے یہ شاندار مسجد مکمل ہوئی جو علاقہ کی بہترین مسجد کہلاتی ہے۔یہ مسجد جماعت کے افراد کی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے کئی دفعہ مسجد فنڈ کی کمی کے باعث خدام نے وقار عمل کے ذریعہ کام کو جاری رکھا بارش کے باوجود افتتاحی جلسہ کیلئے خدام نے دس پندرہ دن رات ایک کر کے جلسہ گاہ تیار کی۔مسجد کا افتتاح انڈین ہائی کمشنر جناب مصطفیٰ کمال قدوائی نے کیا۔اس موقع پر مشنری انچارج مولوی محمد اسماعیل منیر نے موصوف کو ایڈریس پیش کرتے ہوئے ان کی خدمت میں ترجمہ قرآن انگریزی پیش کیا۔احمد یہ مشن کے زہر اہتمام روز بل میں ہر ماہ تبلیغی جلسوں کا سلسلہ با قاعدگی سے جاری رہاسب سے کامیاب پبلک جلسہ دار السلام میں 25 اگست کو منعقد ہوا۔ایک معزز ہند و دوست جناب ایم۔ایل۔سہی نے سید ولد آدم خاتم المومنین شہنشاہ نبوت حضرت محمد رسول اللہ اللہ کو زبر دست خراج تحسین ادا کیا۔اسی نوعیت کے دس پبلک جلسوں کا انتظام روز ہل کے سوا دوسری مخلص جماعتوں نے کیا جس میں ہندو مسلم معززین بہت کثرت اور ذوق وشوق سے شرکت کی۔انڈونیشیا جماعت احمدیہ انڈونیشیا کی سالانہ کانفرنس 20 تا 23 جولائی 1961 ء کو وسطی جاوا کے شہر پورو کر تو میں منعقد ہوئی کانفرنس کا آغاز دعا سے ہوا جو مکرم سید شاہ صاحب نے کرائی۔کانفرنس کی خلاف توقع کامیابی اور حضرت مصلح موعود کی بیماری نے دعا میں مسرت و حزن کا ایک عجیب رقت آمیز سماں پیدا کر دیا جس کا نقشہ کھینچتے ہوئے مکرم میاں عبدالحی صاحب لکھتے ہیں :۔دعا کیلئے ہاتھ اٹھانے کی دیر تھی کہ آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی اور آہ و بکا کی وجہ سے ایک کہرام مچ گیا۔ایک طرف تو احباب جماعت کا نفرنس کی غیر متوقع کامیابی کی وجہ سے حزین ، ان ملے جلے جذبات کی وجہ سے شاید ہی کوئی ایسی آنکھ ہوگی جو پر نم نہ ہو۔فوج سول اور پولیس وغیرہ کے جو نمائندگان آئے ہوئے تھے وہ بھی اس عجیب وغریب نظارہ کی تاب نہ لا کر اپنی آنکھوں کو تر ہونے سے روک نہ سکے۔یوں تو ہر کانفرنس کے افتتاح پر ہی