تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 379
تاریخ احمدیت شمالی بور نیو 379 جلد 21 1961ء میں دیگر تبلیغی مشنوں کی طرح بور نیومشن کی سرگرمیاں بھی جاری رہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے :- تین تبلیغی ٹی پارٹیاں منعقد کر کے اسلامی تعلیم کی فضیلت اور برتری حاضرین پر واضح کی گئی ان پارٹیوں میں انگریز ، چینی ، ملائی ، ہندوستانی و پاکستانی سب طبقہ کے اصحاب شامل ہوئے تینوں پارٹیوں کے موقع پر صداقت اسلام کو واضح کرنے کے لئے تقاریر کی گئیں۔جماعت کا لٹریچر کثرت سے حاضرین میں تقسیم کیا گیا۔ماہ جون میں سرواک سے 7 افراد پر مشتمل ایک وفد بور نیو آیا مکرم مرزا محمد اور لیس صاحب مبلغ بور نیو نے ہر ایک ممبر کو سلسلہ کا لٹریچر تحفہ پیش کیا جو تمام ممبران نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لیا۔وفد کے لیڈر نے سرواک واپس جا کر خط میں مبلغ بور نیو کو لکھا:۔" آج کل کی دہریت کی فضا میں مذہب کی تبلیغ قیام امن کا ایک بڑا ذریعہ ہے مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ آپ اس کام کو سرانجام دے کر انسانیت کی بڑی خدمت کر رہے ہیں۔“ اسی طرح ایک اور موقع پر مبلغ بورنیو نے سرواک کے وفد سے ہوائی جہاز میں ملاقات کر کے جماعت کا تبلیغی لٹریچر پیش کیا۔موصوف نے ایک احمدی کے ہمراہ اخبار کے ایڈیٹر مسٹر ڈونلڈ رسٹیفن سے ملاقات کر کے قرآن مجید انگریزی اور اسلامی لٹریچر پیش کیا۔جو انہوں نے بڑے شوق سے قبول کیا۔مبلغ بور نیو کی اہلیہ صاحبہ نے بھی گورنر کی بیوی کو قرآن مجید اور اسلامی لٹریچر پیش کیا ہر دو تحائف کا ذکر اخبار سابا ٹائمنر (SABA TIMES) نے کیا۔مکرم مرز امحمد ادریس صاحب نے ہر ماہ تبلیغی و تربیتی دورے بھی کئے۔اس کے علاوہ موصوف نے مختلف تقاریب کے مواقع پر پیغام حق پہنچایا۔جن افراد کو دعوت حق دی گئی ان میں مسلمان، متعدد غیر مسلم، اساتذہ اور ایک پولیس انسپکٹر شامل ہیں۔بتوفیقہ تعالیٰ۔ان کی مساعی کے نتیجہ میں بور نیو کے 6 اور فلپائن کے ایک دوست نے بیعت کی۔ماریشس 44 13 اگست 1961 ء کا دن جماعت احمد یہ ماریشس کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا