تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 368
تاریخ احمدیت 368 جلد 21 اور پبلک ملاقاتوں اور اشاعت لٹریچر کے ذریعہ اسلام واحمدیت کا روح پرور پیغام پہنچانے میں سرتا پا جہاد کرتے رہے:۔مولانا نذیر احمد صاحب مبشر ( انچارج مشن ) ، مولوی عطاء اللہ کلیم صاحب، مولوی عبد الوھاب بن آدم غانا ، مولوی عبدالمالک خاں صاحب ( لخت جگر حضرت خانصاحب ذوالفقار علی خاں)، قریشی فیروز محی الدین صاحب، مرز الطف الرحمن صاحب اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان کی مساعی میں بہت برکت ڈالی اور ایک محتاط اندازہ کے مطابق کم و بیش 135 خوش نصیب حلقہ بگوش احمدیت ہوئے۔مشن کی تاریخ میں اس سال کے کئی واقعات خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔مولانا نذیر احمد صاحب مبشر اس سال جولائی تک انچارج مشن کے فرائض سر انجام دیتے رہے اور آپ نے تبلیغی اور تعلیمی مقاصد کے لئے 2754 میل کا طویل سفر کیا جس کے دوران 24 مقامات تک حق کی پر شوکت آواز پہنچی۔آپ نے عربی کلچر سینٹر کے ڈائریکٹر عبدالعزیر علی کو 40 کتب پر مشتمل دینی لٹریچر دیا۔آپ کا ایک مفید ٹریکٹ دو ہزار کی تعداد میں ملک کے طول و عرض میں شائع کیا گیا۔مولوی عطاء اللہ صاحب کلیم نے یونیورسٹی کالج غانا میں پراثر لیکچر دیا۔اس موقع پر متحدہ عرب کے کلچرل سینٹر نانا کے ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔لیکچر کے بعد آپ کا ایک فاضل عربی معلم آدم سے نظریہ حیات و وفات مسیح پر مذاکرہ ہوا۔جس کے نتیجہ میں دس افراد حلقہ بگوش احمدیت ہو گئے۔آپ کماسی مارکیٹ کے قریب با قاعدہ ہفتہ وار تبلیغی لیکچر دیتے رہے۔2200 میل سفر کیا۔آپ کی معیت میں اسی افراد جماعت کا قافلہ جنوبی غانا میں پہنچا اور اکم اوڑ ا، کم سویڈ را، بیانی اور ٹیچی منڈیا کی بستیوں میں پبلک جلسے منعقد کئے جن سے متاثر ہو کر 5 نفوس داخل احمدیت ہوئے۔مولانا نذیر احمد صاحب مبشر کے واپس مرکز تشریف لے جانے کے بعد مولوی عطاء اللہ کلیم صاحب نے 23 اگست 1961ء کو غانا مشن کا چارج سنبھالا جس کے معا بعد آپ کی تبلیغی سرگرمیوں میں یکا یک اضافہ ہو گیا۔چنانچہ آپ نے منکسم اور کورم کرم میں تبلیغی و تربیتی کانفرنس کی جن میں عیسائی اور دوسرے لوگ کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔مجاہدین غانا کے ایک وفد نے چیف جسٹس غانا کی خدمت میں انگریزی ترجمہ القرآن کا تحفہ پیش کیا۔اسی طرح فنانس منسٹر انڈیا اور سیلون اور انچارج ریجس براڈ کاسٹنگ ریڈ یو غانا اور ڈپٹی کمشنر ا کرا کو بھی کلام اللہ کا مقدس ہدیہ نذر کرنے کی سعادت حاصل کی۔مولانا عبد المالک خان صاحب کی خصوصی جدو جہد کے نتیجہ میں علاقہ اشانٹی میں ایک کامیاب کانفرنس 3, 4, 25 نومبر کو بیانی (BIBIANI) مقام پر منعقد ہوئی۔کانفرنس میں اشائی کے سینکڑوں