تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 27 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 27

تاریخ احمدیت سوئٹزرلینڈ، آسٹریا: 27 جلد 21 شیخ ناصر احمد صاحب بی۔اے انچارج سوئٹزرلینڈ مشن کی اپریل تا ستمبر 1960 ء کی مطبوعہ رپورٹوں میں سے مشن کی سوئٹزر لینڈ اور آسٹریا پر محیط دینی سرگرمیوں پر خوب روشنی پڑتی ہے ذیل میں ان پر اثر رپورٹوں کے ضروری حصے درج کئے جاتے ہیں۔زیورک کے ایک حصہ میں صلیب از رق“ کے ایک گروہ کے سامنے مورخہ 18اپریل کو اسلام پر تقریر کرنے کا موقعہ ملا۔تقریر کے بعد اسلام اور عیسائیت کے مضمون پر دیر تک سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا۔جس کے دوران وفات مسیح اور الوہیت و ابنیت میسج کے موضوعات پر بحث ہوئی۔سامعین میں ” میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں“ کا رسالہ تقسیم کیا گیا۔مورخہ 12 اپریل کو شہر بازل میں ایک تبلیغی اجلاس کے دوران ”اسلام اور اسلام کا نبی کے موضوع پر خاکسار نے ایک مفصل تقریر کی ، جو اسی منٹ تک جاری رہی۔اس کے بعد حاضرین کے سوالات کے جواب دیئے گئے اور انہیں لٹریچر پیش کیا گیا۔مؤرخہ 12 اپریل کو شہر ونٹر تھور میں وائی۔ایم سی اے والوں نے ”اسلام اور عیسائیت“ کے موضوع پر تقریر کا اہتمام کیا۔تقریر کے بعد دیر تک سوال وجواب کا سلسلہ جاری رہا۔آسٹریا کے دورہ کے سلسلہ میں مورخہ 9 جون کو انز بروک کی یونیورسٹی میں خاکسار نے اسلام کی روحانی دنیا کے موضوع پر ایک مفصل لیکچر دیا۔اس لیکچر کے بعد سامعین کومزید معلومات حاصل کرنے کی دعوت دی گئی۔چنانچہ رہائش گاہ پر ایک گروپ سامعین کا آیا۔اور دیر تک گفتگو ہوتی رہی۔تقریر کے بعد مسلمان ممالک کے بہت سے طلباء بھی موجود تھے۔جنہوں نے ہماری مساعی کو بہت تحسین و قدر کی نگاہ سے دیکھا تقریر سے پہلے بھی انفرادی گفتگو ہوتی رہی۔اس لیکچر کا اعلان لوکل اخبارات میں شائع ہوا۔نیز ریڈیو پر بھی متعدد بار اس کا اعلان نشر کیا گیا۔خاکسار اس موقعہ پر ایک پروفیسر ڈاکٹر LEONHARD FRANCE سے بھی ملا۔اور یونیورسٹی میں مزید لیکچروں کے مواقع پر گفتگو ہوئی۔چنانچہ دسمبر میں وہاں دو لیکچروں کا انتظام ہو گیا ہے۔علاوہ ازیں آسٹریا کے دوسرے شہروں میں بھی لیکچروں