تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 341 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 341

تاریخ احمدیت 6 - محمد احمد صاحب 7۔فاطمہ صاحبہ ( فوت شده) 8۔۔نوراحمد صاحب عابد 9۔مبارک احمد صاحب بزرگ خواتین کا وصال 341 جلد 21 اس سال مندرجہ ذیل تین بزرگ خواتین احمدیت بھی وصال پاگئیں جنہیں صحابیات کے بے نفس اور پاک زمرہ میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔محتر مدامة اللہ بیگم صاحبہ اہلیہ حضرت سید حسن شاہ صاحب آف ناصر آباد قادیان ( تاریخ وفات 7اکتوبر 1961ء) آپ حضرت منشی عبد الرحمان صاحب کپور تھلوی ( یکے از اصحاب 313) کی سب سے چھوٹی صاحبزادی تھیں۔بہت عابدہ اور تہجد گزارخاتون تھیں۔بچوں کو بھی پابندی نماز کی تلقین کرتیں۔قرآن کریم نہایت خوش الحانی سے پڑھتیں۔دینی باتوں کے سنے کا بہت شوق تھا۔سلسلہ کی ہر مرکزی تحریک میں حصہ لیتیں اور کمزوری صحت کے باوجود جلسہ سالانہ میں ضرور شامل ہوتیں۔حضرت مسیح موعود اور حضور کے مبارک خاندان سے نہایت درجہ محبت و عقیدت رکھتی تھیں۔محترمه سکینه بی بی صاحبہ زوجہ حضرت سید فضل شاہ صاحب (ولادت 1879ء۔بیعت قبل از 1905 ء۔وفات 16 اکتوبر 1961 ء) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے آپ کی وفات پر حسب ذیل نوٹ سپر و قلم فرمایا: مرحومہ حضرت سید فضل شاہ صاحب مرحوم کی اہلیہ تھیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے خادم اور اول درجہ کے مخلص اور درویش بزرگ تھے۔مرحومہ نے شروع میں ہی یعنی اپریل 1906ء میں وصیت کرا دی تھی۔چنانچہ ان کی وصیت کا نمبر 150 تھا جس میں چار اصحاب شامل تھے یعنی حضرت سید فضل شاہ صاحب اور ان کی اہلیہ اور حضرت شاہ صاحب کے بھائی حضرت سید ناصر شاہ صاحب