تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 26
تاریخ احمدیت 26 شام کو خاکسار نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات زندگی پر تقریر کی۔تقریر کے بعد بحث جاری ہوگئی۔13 اگست کو راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کی صورت میں تقریبا دس گھنٹے مندرجہ ذیل چار امور پر تبادلہ خیالات تقاریر اور بحث ہوئی ( 1 ) گناہ و تقدیر (2) رواداری (3) دعا (4) زُہد۔زہد کے سلسلہ میں برادرم میڈسن صاحب کی تقریر پر موضوع ”صوم“ کو بہت پسند کیا گیا۔دعا کے سلسلہ میں سورۃ فاتحہ جب پیش کی گئی تو صدر جو خود POSTER ہیں نے اپنے ساتھ کے پادریوں سے کہا اگر ہم اپنی دعا کی بجائے سورۃ فاتحہ کو چرچ میں اختیار کر لیں تو یہ ہماری دعا سے بہت بہتر ہے۔ان چاروں موضوعوں پر سب نمائندوں نے تقاریر اور سامعین سے بحث پر حصہ لیا۔گناہ تقریر اور رواداری کی اسلامی تعلیم کا عوام اور پادریوں پر بہت اچھا اثر ہوا۔اجلاس کے اختتام پر صدر نے کہا کہ میں تو اب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو خدا کا نبی سمجھتا ہوں۔اس کانفرنس میں جو دُور دُور سے لوگ جمع ہوئے تھے۔ان سب میں لٹریچر تقسیم کیا گیا۔آئندہ سال کا نفرنس میں شرکت کے لئے خاکسار کو مدعو کیا گیا۔کانفرنس کے بعد خاکسار نے برادرم محمد عبد السلام کے گھر چند دن قیام کیا۔مالمو میں برادرم عمر عثمان صاحب کے گھر تمام احمد یوں کو جمع کیا۔نماز ظہر وعصر پڑھی اور ان کے بچے کا نام رکھا اور اذان دی۔دوسرے دن دوبارہ مالمو میں احمدیوں کا اجلاس کیا جس کا انتظام بہن رضیہ اور برادرم مدحت ابراہیم صاحب نے کیا۔واپسی پر ڈاکٹر بشیر احمد صاحب کے مکان پر تمام ڈینٹس احمدیوں کا اجلاس کیا نماز ظہر و عصر و ہیں پڑھیں۔برادرم رقیم احمد برگن کے گھر گیا۔مسزا حسان اللہ عائشہ ڈینٹس کے گھر گیا۔انہوں نے مکرم شیخ ناصر احمد صاحب کا رسالہ ” حضرت مسیح قرآن میں“ کا ڈینٹس ترجمہ کیا ہے۔ہماری عیدالاضحی انہی کے گھر ہوئی تھی جس کی انہوں نے فلم بھی تیار کی ہے۔برادرم آرن ٹو فٹ کے گھر گیا انہوں نے اپنے مکان کا ایک حصہ جماعت کے اجلاسوں کے لئے وقف کیا ہوا ہے۔قرآن مجید کے پہلے پارہ کی طباعت کے سلسلہ میں پرنٹنگ پریس کے مینجر سے مل کر بعض معاملات طے کئے۔رات کا قیام خاکسار اور ڈاکٹر بشیر احمد صاحب نے برادرم مدحت ابراہیم صاحب کے گھر کیا یہ بہت مخلص فیملی ہے۔جلد 21