تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 273
تاریخ احمدیت 273 ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ جن سے ہزاروں احادیث مروی ہیں وہ بیان کیا کرتے تھے کہ چونکہ میں بہت دیر کے بعد اسلام لایا تھا اور دوسرے لوگوں نے مجھ سے پہلے رسول کریمہ کی بہت سی باتیں سن لی تھیں اس لئے میں نے یہ عہد کر لیا کہ اب میں آپ کے دروازہ سے نہیں ہلوں گا۔چنانچہ وہ ہر وقت مسجد میں رسول کریم علیہ کے دروازہ پر بیٹھے رہتے تا کہ جب بھی رسول کریم ﷺ باہر تشریف لائیں تو وہ آپ کی باتیں سننے کے لئے مسجد میں موجود ہوں اس طرح بعض دفعہ انہیں سات سات وقت کا فاقہ ہو جاتا مگر وہ اس خیال سے نہیں اٹھتے تھے کہ ممکن ہے جس وقت میں جاؤں اس وقت رسول کریم ہے باہر تشریف لے آئیں اور جو کچھ آپ فرما ئیں میں اس کے سننے سے محروم ہو جاؤں۔آپ لوگوں کو بھی اپنے اندر عشق کا یہی جذبہ اور یہی رنگ پیدا کرنا چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے کہ جو کچھ آپ کو سنایا جائے اسے غور سے سنیں اور نیکی کی باتوں کو اپنے اندر جذب کرنے کی کوشش کریں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بعض لوگ ایسے ہیں جو محمد رسول اللہ کی مجلس میں آتے ہیں اور پھر وہاں سے اٹھ کر ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ اس شخص نے ابھی کیا کہا تھا قرآن کریم ایسے منافقوں پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتا ہے کیونکہ وہ رسول کریم ﷺ کے کلام سے فائدہ نہیں اٹھاتے تھے۔آپ لوگوں کو چاہیے کہ اس نقص کو بھی اپنے قریب بھی نہ آنے دیں اور توجہ اور انہماک کے ساتھ دین کی باتیں سنیں اور اپنے اوقات کا صحیح استعمال کریں تا کہ یہ گھڑیاں جو سال بھر کے بعد خدا تعالیٰ نے آپ لوگوں کو عطا کی ہیں ضائع نہ ہوں بلکہ آپ ان سے پورا پورا فائدہ حاصل کر کے جائیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے فضل اور عفو اور ستاری کو کام میں لاتے ہوئے ہم سے اپنی بخشش اور رحمت کا سلوک کرے اور ہماری جماعت کے تمام مردوں اور عورتوں اور بچوں کو زیادہ سے زیادہ دین کی خدمت کی توفیق بخشے۔کیونکہ جو کچھ ہو گا اسی کے فضل اور احسان سے ہوگا ہماری تمام کوششیں صرف ایک بیج کی حیثیت رکھتی ہیں لیکن اس پیج کو بڑھانا اور ترقی دینا اور اس سے پھل پیدا کرنا ہمارے ہاتھ میں نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔اس لئے اسی کے آستانہ پر ہم جھکتے ہیں اور اس سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اس اجتماع کو ہر لحاظ سے بابرکت کرے اور اسے جماعت کے اندر ایک نیا ایمان اور نیا اخلاص اور نیا جوش پیدا کرنے کا موجب بنائے اور ہمیشہ اس کے فضل ہماری جلد 21