تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 238 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 238

تاریخ احمدیت 238 جلد 21 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دامن سے وابستہ ہوں اور آپ کی تعلیم پر عمل کرنے والے ہوں۔پس میں آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اشاعت اسلام کا فرض ہمیشہ یاد رکھو اور اپنی اولاد در اولادکو یاد کراتے چلے جاؤ اور اپنے اعمال میں نیک تغیر پیدا کرو۔تا کہ خدا کا جلال دنیا پر ظاہر ہو اور وہ منشاء پورا ہو جس کے لئے اس نے ہماری جماعت کو قائم فرمایا ہے۔بے شک یہ ایک مشکل اور کٹھن کام ہے لیکن استقلال اور دعاؤں سے کام لینے کے نتیجہ میں آسمان کے دروازے آپ لوگوں کے لئے کھل جائیں گے اور دنیا جن باتوں کو آج ناممکن سمجھتی ہے وہ کل ایک حقیقت بن کر ان کے سامنے ظاہر ہو جائیں گی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ لوگوں کے اس اجتماع کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور نتیجہ خیز بنائے اور آپ کو اپنے فضل سے اس روحانی لذت اور سرور سے حصہ بخشے جس کے لئے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اس مقدس اجتماع کی بنیاد رکھی ہے۔اور مرکز سلسلہ سے مخلصانہ وابستگی اور اشاعتِ اسلام کے لئے ہر قسم کی قربانیوں کی توفیق آپ کو عطا فرمائے۔آمین اللھم آمین خاکسارمرزامحمداحمدخلیفة المسیح الان 22/11/61 جامعہ احمدیہ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب 210 209 جامعہ احمد یہ ربوہ کی نئی عمارت جس کی بنیاد 29 مارچ 1960ء کو رکھی گئی تھی اس سال کے آخر میں قریباً دولاکھ روپے سے پایہ تکمیل کو پہنچ گئی۔یہ جدید طرز کی عمارت جو مخلصین جماعت کی مالی قربانی اور پرنسپل جامعہ احمدیہ محترم سید داؤ د احمد صاحب کی محنت شاقہ اور انتھک مساعی کا نتیجہ تھی۔سات کلاس رومز ، دفتر کے تین کمروں ، سٹاف روم ، لائبریری اور ایک وسیع ہال پر مشتمل تھی۔ہوٹل کے چھوٹے چھوٹے بائیں کمرے اس کے علاوہ تھے۔البتہ اس کی عمارت پر بالائی منزل اور ہوٹل کے ایک حصہ کی تعمیر اور چار دیواری کی تکمیل ابھی باقی تھی۔اس شاندار عمارت کا افتتاح حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے ہاتھوں 3 دسمبر 1961 ء کو ہوا۔اس موقع پر اصحاب احمد اور دیگر بزرگان سلسلۂ ناظر اور وکلاء صاحبان امراء جماعت اور مختلف تعلیمی اداروں کے ممبران سٹاف اور دیگر احباب کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ہوئے فرمایا: اس با برکت موقع پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے حاضرین سے خطاب کرتے