تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 221
تاریخ احمدیت 221 جلد 21 حضرت مصلح موعودؓ کے دو خصوصی پیغامات اس سال حضرت مصلح موعودؓ نے پر زور تحریک فرمائی کہ احمدی ساری دنیا میں اپنی تبلیغی کوششیں تیز تر کر دیں۔اس سلسلہ میں حضور کی طرف سے دو خصوصی پیغامات الفضل میں اشاعت پذیر ہوئے جن کا متن درج ذیل ہے: پہلا پیغام بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر جمله افراد جماعت کو بار بار تبلیغ کی طرف توجہ دلاتے رہنے کی ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وقت جماعت کی تعداد آج کی تعداد کا 1/100 حصہ بھی نہ تھی لیکن بیعت کی تعداد آجکل کی نسبت کئی گنا زیادہ تھی۔جماعت کو یا درکھنا چاہئے کہ اس موجودہ رفتار سے تو تین سو سال تک بھی دنیا میں کوئی انقلاب پیدا نہیں ہوسکتا۔اور اب تک تو اس قدر معجزات ظاہر ہو چکے ہیں اور اس قدر صداقت سلسلہ ظاہر ہو چکی ہے کہ تھوڑی سی توجہ دلانے سے لوگ صداقت کو قبول کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔کام لینے والوں اور کام کرنے والوں کی باہمی کوشش سے ہی جلدی ترقی ہو سکتی ہے۔کام کرنے والوں کو تو ثواب ملے گا ہی لیکن جو افسران اور ذمہ دار احباب اس طرف توجہ دلائیں گے ان کو بھی مفت میں ثواب مل جائے گا۔اس لئے افسران کو چاہئے کہ بار بار لوگوں سے انکی کوششوں کی رپورٹیں بھی حاصل کرتے رہیں اس سے بھی توجہ قائم رہتی ہے۔کیونکہ دنیا کے دلوں کو فتح کرنا کسی ایک شخص کا کام نہیں ہے باہم مل کر کام کرنے سے ہی یہ مقصد حاصل ہوسکتا ہے۔خدا کا نور جس قوم میں ظاہر ہوتا ہے اس کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں اور اس قوم کا فرض ہو جاتا ہے کہ وہ دوسرے سب لوگوں کو اس نور سے منور کرے اور جب تک ساری دنیا پر اسلام کا غلبہ نہ ہو جائے اس کو چھین نہیں آنا چاہئے۔