تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 14
تاریخ احمدیت 14 روز مقررہ وقت پر لنڈن سے خاکسار کے ہمراہ آٹھ دس اور افراد مکرم مولوی عبدالکریم صاحب (سابق مجاہد افریقہ ) کی کار میں برائن پہنچے ہم نے کمرہ کو لیکچر کے لئے تیار کیا۔اس جلسہ کی صدارت مکرم عبدالعزیز دین صاحب نے کرنی تھی۔جو عرصہ 60 سال سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور نہایت مخلص اور سلسلہ کے فدائی بزرگ ہیں۔تاہم جوں جوں لیکچر کا وقت قریب آتا گیا ہماری پریشانیوں میں اضافہ ہوتا رہا کیوں کہ لیکچر کے شروع ہونے سے پندرہ منٹ قبل ایک شخص بھی ہال میں نہ آیا۔جب تقریر میں صرف دس منٹ رہ گئے تو خاکسار نے وہاں موجود احمدی احباب کو تحریک کی کہ چونکہ ہم اس شہر میں تبلیغ کا آغاز سید نا حضرت مصلح موعود کے خاص ارشاد کے ماتحت کر رہے ہیں۔اور چونکہ حضور کو اس شہر میں تبلیغ کی طرف خاص توجہ ہے اس لئے آئیے ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ غیب سے ہمارے لئے سامعین مہیا کر کے حضور کی خواہش کو پورا کرنے کی ہمیں توفیق عطا فرمائے۔ہم سب کمرہ کے ایک کو نہ میں اجتماعی دعا میں لگ گئے ہم نے غالباً پندرہ ہیں منٹ دعا کی ہوگی جب دعا ختم ہوئی اور ہم نے کمرہ کی طرف نگاہ کی تو ہمارے دل اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء سے بھر گئے ہم نے ایک عظیم اعجاز دعا کی فوری قبولیت کا یہ دیکھا کہ کمرہ سامعین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔خاکسار نے مکرم عبدالعزیز دین صاحب کی صدارت میں اسلام کی حقانیت پر تقریر کی۔تقریر کے بعد سامعین کو سوال و جواب کی دعوت بھی دی گئی تقریر کی کامیابی کو دیکھ کر ایک پادری صاحب جو کمرہ میں موجود تھے بہت جزبز ہوئے اور تقریر کا اثر ختم کرنے کے لئے انہوں نے خاکسار کو دعوت مناظرہ دے دی جو خاکسار نے اسی وقت قبول کر لی پادری صاحب سے یہ طے ہوا کہ اگلے ہفتہ کے روز اسی کمرہ میں ان کا خاکسار سے اسلام اور عیسایمت پر مناظرہ ہوگا۔لیکن دوسرے ہفتہ میں جب کمرہ کھچا کھیچ سامعین سے بھر ہوا تھا۔پادری صاحب نہ آئے اور یوں عیسائی سامعین کے قلوب پر اسلام کی حقانیت کو ثبت کر گئے۔خیر جب سوال و جواب کا سلسلہ ختم ہوا تو لوگ ایک ایک کر کے رخصت ہو گئے۔ایک خاتون جس کا نام IRENE CRENE تھا۔بیٹھی رہیں جب سب لوگ جاچکے تو اس خاتون نے خاکسار کو کہا کہ وہ مسلمان ہونا چاہتی ہے۔اس وقت جو خوشی ہم سب کو ہوئی وہ بیان سے باہر ہے۔خاکسار نے اس خاتون سے دریافت کیا کہ وہ کیوں مسلمان ہونا چاہتی ہے۔تو وہ کہنے لگی کہ وہ بچپن سے ہی عیسائیت سے متنفر تھیں۔جلد 21