تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 201
تاریخ احمدیت 201 حاصل کی۔چنانچہ اپنی پسند کی ہوئی 33 عدد خوبصورت مجلد چھوٹی بڑی کتب حاصل کر کے داخل لائبریری کی گئیں۔کتب حاصل کرنے والے طلباء -/5 روپے بطور سیکیورٹی جمع کراتے ہیں۔لائبریری کا انتظام بہت کامیاب رہا۔۔۔۔۔سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کی مبارک تحریک تعلیم القرآن کا پروگرام دورانِ سال پورا عرصہ جاری رہا۔دونوں کلاسوں کو قرآن مجید سادہ اور درجہ بدرجہ ترجمہ کے ساتھ اور مختصر تشریح کے ساتھ پڑھایا جاتا رہا۔یہ کام ”یسر نا القرآن“ قاعدہ سے شروع کیا گیا۔اس غرض کے لئے 30 عدد قاعدے خریدے گئے۔اور تعلیم القرآن کے یہ قاعدے طلباء میں تقسیم کر دئے جاتے اور بعد میں واپس لے لئے جاتے۔تعلیم القرآن میں خود خاکسار کے علاوہ قریباً دیگر سارے پروفیسر اپنی باری پر حصہ لیتے رہے۔اس طرح اس بابرکت پر عمل کرنے کی توفیق کما حقہ کالج کوملتی رہی اور طلباء میں اب قرآن مجید کی طرف توجہ کرنے اور پڑھنے کی رغبت میں کافی اضافہ ہو چکا ہوا ہے۔علمی وادبی سرگرمیاں: اس سے مراد طلباء میں وقتاً فوقتاً تقاریر کرنے اور اخلاقی نصائح اور وعظ وغیرہ کرنا ہے۔اخلاقی اور تربیتی امور تو انفرادی طور پر سارے لیکچر ا ر اپنے اپنے وقت پر کلاسوں میں کرتے رہے۔لیکن اجتماعی طور پر کلاسوں کے سامنے مختلف موضوعوں پر لیکچروں اور تقاریر کا سلسلہ اور انتظام بھی قائم رہا۔جن میں طلبہ بھی مختلف عنوانوں پر عموما لکھی ہوئی تقاریر پڑھ کر سناتے اور اساتذہ کے علاوہ کسی موجود الوقت مہمان یا مربی سلسلہ وغیرہ سے بھی تقریر کروائی جاتی۔جن میں عموماً اخلاقی۔تربیتی اور اصلاحی امور اور تعلیمی ترقی کے ذرائع اور اصول ہی بیان کئے جاتے۔ایف۔اے کا نتیجہ : سال گذشتہ میں ایف۔اے کے نتائج میں کالج ہذا نے بفضلہ تعالی نمایاں پوزیشن حاصل کی۔نتیجہ 62 فیصد سے اوپر رہا اور اس وقت تک ضلع سیالکوٹ کے کسی کالج کا نتیجہ ہمارے علم میں ایسا شاندار نہیں رہا۔معلوم ہوا ہے کہ بورڈ اور سیکنڈری ایجوکیشن نے دو مضمونوں میں فیل ہونے والے طلباء کو بھی کمپارٹمنٹ دے دی ہے۔اس لحاظ سے ہمارے تین طلباء کمپارٹمنٹ میں آئے اور 17 میں سے نا کام ہونے والے صرف 3 رہ گئے۔کامیاب طلباء جلد 21