تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 177
تاریخ احمدیت 177 جلد 21 خود کفیل ہو گیا۔22 نومبر 1984ء کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ابی جان ( آئیوری کوسٹ ) میں پہلا احمد یہ ہسپتال تین سال کی مسلسل تنگ ودو کے بعد کھل گیا۔یونیورسٹی آف ابی جان کی مسلم تنظیم کے لئے دیا چہ قرآن مجید اور فرینچ زبان میں حضرت مسیح موعود کی کتب قریباً بیس عدد ایک خاص تقریب میں پیش کی گئیں۔1984 ء میں حکومت پاکستان کی طرف سے احمدیوں کے خلاف آرڈینینس پر ابی جان میں مقیم بہت سے سفیروں اور ان کے سیکرٹریوں سے ملاقاتیں کی گئیں۔مسلم اور غیر مسلم سفراء کرام نے بڑی ہمدردی سے ہمارے موقف کو سنا اور مناسب مدد کرنے کا اظہار کیا۔ہوا۔دیباچہ 1985ء میں 485 زائرین مشن ہاؤس میں آئے۔چودہ لاکھ سولہ ہزار فرانک کا لٹریچر فروخت چه تفسیر القرآن کے پچیس نسخے صدر مملکت، وزراء حج صاحبان کالجوں کے پرنسپل اور دوسرے معززین اور مسلم سٹوڈنٹ یونین کو پیش کئے گئے۔مبلغین احمدیت نے دس قصبوں اور تین بڑے شہروں کا تبلیغی دورہ کیا۔عقیقہ کی ہمیں تقریبوں میں ہزاروں افراد کو اسلام کی سادہ اور حسین تعلیم سے روشناس کرایا گیا۔جماعت کی ذیلی تنظیموں کے 140 اجلاس ہوئے۔اس سال پہلی بار جماعت آئیوری کوسٹ کا نمائندہ جلسہ سالانہ ربوہ میں شامل ہوا۔جنوری 1985 ء سے مارچ 1986 ء تک 65 سعید روحوں نے قبول حق کیا نیز حضرت خلیفہ المسیح الرابع کا خطبہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ اور احمدیت کی خصوصیات ایک ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا۔ایک پمفلٹ ”احمدیت کیا ہے پانچ ہزار کی تعداد میں اشاعت پذیر ہوا۔اپریل 1985 ء میں سنٹرل جیل ابی جان میں سیرت النبی کا عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا۔سامعین کی تعداد ڈھائی ہزار کے لگ بھگ تھی۔جلسہ سے مولوی عبد الرشید صاحب رازی امیر آئیوری کوسٹ اور مولوی مظفر احمد صاحب منصور نے خطاب کیا۔اعلیٰ حکام نے اس جلسہ کے انعقاد پر بڑی خوشی کا اظہار کیا۔180 25 جولائی 1985ء کو چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلی تحریک جدید دورہ افریقہ کے دوران بانجل سے ابی جان آئے۔احباب نے ان کا پُر تپاک استقبال کیا۔آپ نے خطبہ جمعہ میں احباب کو مالی قربانی کی تلقین کی، اجلاس عام میں بچوں اور بوڑھوں کی تربیت پر زور دیا اور مجلس عاملہ کی میٹنگ میں عہدیداران جماعت کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور مبلغین اور معلمین کو دعوت الی اللہ کے بارے میں ہدایات دیں۔آپ نے وزیر انصاف اور وزیر اطلاعات کو ان کے سیکرٹریوں کے ذریعہ دیباچہ