تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 175 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 175

تاریخ احمدیت 175 جلد 21 جون 1980ء میں دس ہزار ڈالر کی لاگت سے فرنچ عربک سکول کی عمارت میں احمدیہ مسجد کی تعمیر مکمل ہوگئی۔اس مسجد کی تعمیر چھ ماہ سے جاری تھی۔131 مشن کی ترقی خلافت رابعہ کے دور میں مرکز سے 121اکتوبر 1981ء کو مولوی عبدالرشید صاحب رازی مشن کا چارج سنبھالنے کے لئے تشریف لے گئے۔اور 27 اکتوبر کو ابی جان پہنچے جس کے بعد قریشی محمد افضل صاحب 19 دسمبر 1981 ء کو ربوہ آگئے۔خلافت رابعہ کے آغاز میں 28 جون 1982ء کو مولوی مظفر احمد منصور صاحب عازم آئیوری کوسٹ ہوئے اور ابی جان میں 6 جولائی 1982 ء کو پہنچ گئے۔اب ملک میں اشاعت احمدیت کی مہم دوبارہ تیز ہوگئی اور جماعت کی قربانی اور اخلاص کا معیار بھی بڑھنے لگا۔۔چنانچہ ایک محتاط اندازے کے مطابق مئی 1984 ء تک جماعت کی تعداد پانچ سو تک پہنچ گئے۔دوسری طرف ایسی بیداری پیدا ہوئی کہ مشن کا 83-1982ء کا بجٹ پچاس لاکھ اسی ہزار فرانک تھا مگر وصولی چھپن لاکھ چوالیس ہزار نو سو چھبیس فرانک ہوئی۔84-1983 ء کا بجٹ گزشتہ سال کی وصولی سے بھی زیادہ بنایا گیا مگر آمد اس سے بھی زیادہ ہوئی یعنی 62لاکھ نو سو چودہ فرانک۔یہانتک کہ 85-1984ء میں مشن کے جملہ چندوں کی وصولی اکہتر لاکھ چورانوے ہزار دوسوستاسی فرانک تک جا پہنچی۔الغرض خلافت رابعہ کے مبارک دور سے اس مشن کی نشاۃ ثانیہ ہوئی اور جماعت آئیوری کوسٹ کا قدم ہر لحاظ سے آگے ہی آگے بڑھنے لگا۔اب اس اجمال کی تفصیل ملاحظہ ہو : آمد مقامی سکہ (فرانک ) آئیوری کوسٹ سال بجٹ 50,80,000 1982-83 56,77,000 1983-84 65,20,000 1984-85 وصولی 56,44,926 62,00,914 71,94,287 2 ستمبر 1982ء کو ابی جان میں لجنہ اماءاللہ کی تنظیم قائم ہوئی۔12 اکتوبر 1982ء کو جماعت کے ایک مخلص دوست مسٹر سوی جابی صاحب نے آئیوری کوسٹ