تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 174
تاریخ احمدیت 174 جلد 21 بھی۔بچوں نے اهلا و سهلا و مرحبا اور یا امیرالمؤمنین کے الفاظ بیک آواز بار بار دھرائے اور پھر طلع البدر علینا کے اشعار پڑھے اور سورہ فاتحہ اور قرآن مجید کی آخری تین سورتیں خوش الحانی سے پڑھیں۔حضور نے ان کے ساتھ کئی فوٹو کھنچوائے اور قریشی محمد افضل صاحب سے ارشاد فرمایا کہ بچوں کے کھیلنے کے لئے ٹیبل ٹینس کی ایک میز رکھیں۔بارہ بجے حضور معہ قافلہ ائر پورٹ روانہ ہوئے۔مخلصین جماعت حسب سابق حضرت مهدی موعود علیہ السلام کے تیسرے نائب اور خلیفہ کو الوداع کہنے کے لئے حاضر تھے۔حضور نے سب کو مصافحہ کا شرف بخشا۔جہاز ٹھیک ڈیڑھ بجے لائبیریا کے لئے روانہ ہو گیا۔سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے اس یادگار سفر کے بعد قریشی محمد افضل صاحب قریباً ڈھائی سال تک اعلائے کلمۃ اللہ میں مصروف رہے۔بعد ازاں احمد شمشیر سوکیہ صاحب کو مشن کا چارج دے کر 130 14 نومبر 1972 ء کور بوہ تشریف لے آئے۔آپ کے بعد پانچ سال تک مشن نے کیا اہم خدمات سرانجام دیں ؟ اس بارہ میں مرکز سے صرف اتنا پتہ چلتا ہے کہ مارچ 1974ء میں حضرت خلیفتہ اُسیح الثالث کی خدمت میں 9 ا حباب کے بیعت فارم بغرض منظوری بھجوائے گئے اور ستمبر 1976ء میں رمضان کے بارہ میں دو ہزار ٹریکٹ شائع کئے گئے نیز ایک پمفلٹ ایک ہزار کی تعداد میں چھپوایا گیا۔احمد شمشیر سوکیہ صاحب 21 ستمبر 1977ء کور بوہ میں آئے۔قریشی محمد افضل صاحب مشن کا چارج سنبھالنے کے لئے تیسری بار 6 اگست 1977ء کو مرکز سے بھجوائے گئے۔آپ کو چار ماہ کی تگ و دو کے بعد 20 ستمبر 1999ء کو رہائشی ویز املا جو ایک سال کے لئے تھا۔16 مئی 1978 ء کو آپ نے حضور کی خدمت میں لکھا کہ آئیوری کوسٹ میں اس وقت چار لوکل معلمین اور یہ عاجز تبلیغ اسلام میں مصروف کار ہیں۔معلمین مکتب میں بچوں کو نماز اور قاعدہ میسر نا القرآن و قرآن کریم پڑھاتے ہیں۔بڑے بچے حدیث کی کتاب بھی پڑھتے ہیں۔معلمین روزانہ شہر کے مختلف حصوں میں اسلامی لٹریچر کی اشاعت بھی کرتے ہیں۔مرکز سے 28 نومبر 1979ء کو احمد شمشیر سوکیہ صاحب دوبارہ آئیوری کوسٹ وارد ہوئے اور تبلیغ و تربیت کے فرائض انجام دینے لگے۔ان کی بعض ہفتہ وار رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ درس قرآن، تقسیم لٹریچر اور مختلف افراد سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ آپ ہر ہفتہ قرآن مجید کا لفظی ترجمہ بھی کرتے اور اسکی فوٹو کاپیاں احباب جماعت میں تقسیم کرتے تھے۔بعض سعید روحیں آپ کے ذریعہ بھی داخل احمدیت ہوئیں۔آپ 1981 ء کو واپس آئے۔