تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 151 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 151

تاریخ احمدیت 151 جلد 21 طرح وہ لوگ جو مقررہ شرح کے مطابق چندہ نہیں دیتے۔یا بقالوں کی ادائیگی میں سستی سے کام لیتے ہیں۔ان کی غفلت بھی سلسلہ کے لئے نقصان کا موجب ہو رہی ہے۔پس میں تمام امراء اور سیکرٹریان جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ انہیں روحانی اور تربیتی اصلاح کیساتھ ساتھ نادہندوں اور شرح سے کم چندہ دینے والوں کے بارہ میں اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہئے۔تاکہ ان میں بھی قربانی کا جذبہ پیدا ہو۔اور وہ بھی اپنے دوسرے بھائیوں کے دوش بدوش اسلام کو دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے ثواب میں شریک ہو سکیں۔ان مختصر کلمات کے ساتھ میں بیالیسویں مجلس مشاورت کا افتتاح کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے کاموں میں برکت ڈالے اور ہمیں اخلاص اور تندہی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے اور صحیح فیصلوں تک پہنچنے کی توفیق بخشے۔الھم آمین۔خاکسار مرزا محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی 1 20/3/6 66 مجلس شوری کے چارا جلاس ہوئے جن میں سب کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں جماعت کے تربیتی اور تنظیمی امور سے متعلق متعدد اہم سفارشات حضور کی خدمت اقدس میں پیش کی گئیں جو حضور نے منظور فرمالیں۔ان سفارشات میں سے ایک اہم اور دور رس نتائج کی حامل سفارش نگران بورڈ کے قیام سے متعلق تھی۔پس منظر اس کا یہ تھا کہ اس سال مشاورت کے ایجنڈا کی تیسری تجویز ی تھی کہ: جس طرح قادیان میں دفاتر صدر انجمن احمدیہ کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیشن مقرر تھا اسی طرح اب بھی ایک تحقیقاتی کمیشن مقرر کیا جائے جو صدر انجمن احمدیہ تحریک جدید اور وقف جدید کے کام اور دفاتر کا معائنہ کرے اور شکایات پر غور کرے۔“ اس تجویز کے متعلق سب کمیٹی نے یہ مشورہ پیش کیا کہ : سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی منظوری سے ایک ایسا بورڈ مقر رہو جو صدر انجمن احمدیہ اور تحریک جدید اور وقف جدید کے کاموں کی نگرانی کرے اور جماعتوں سے تجاویز حاصل کرے تا کہ ہر سہ ادارہ جات مذکورہ کا کام بیش از پیش ترقی پذیر ہو۔اس بورڈ کے سات ممبران ہوں یعنی صدر انجمن احمدیہ تحریک جدید اور وقف جدید کے صدر صاحبان اور تین ممبر جماعتہائے احمدیہ کی طرف سے نمائندہ ہوں اور حضور سے عرض کیا جائے کہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کو اس کا صدر مقرر فرمایا جائے اور صدر