تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 116 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 116

تاریخ احمدیت 116 جلد 21 ایگزیکٹو کمیٹی بنا کر اپنا نام احمد یہ موومنٹ گیمبیا برانچ رکھ لیا اور گورنر صاحب کی خدمت میں ایک اور محضر نامہ بھیجا جس پر باتھرسٹ کے سینکڑوں احباب کے دستخط تھے۔خلاصہ اس کا یہ تھا کہ برطانوی حکومت مذہبی آزادی کی علمبردار ہے۔اس لئے کوئی وجہ نہیں کہ عیسائیوں کے مختلف فرقوں کے پادریوں کو گیمبیا میں پوری آزادی حاصل ہومگر چیف امام صاحب اور ان کے چند متعلقین کی بناء پر احمد یہ مشن کے قیام کی اجازت نہ دی جائے اور مذہبی آزادی کا بنیادی حق پامال کیا جائے۔براہ کرم اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی فرما ئیں۔انہوں نے گیمبیا کے تعلیم یافتہ طبقے کی طرف سے گیمبیا پریس سے بھی رابطہ قائم کر لیا۔چنانچہ ملکی اخبارات نے مطالبہ کے حق میں مؤثر آواز بلند کی۔نتیجہ یہ نکلا کہ بالآخر گورنر گیمبیا ہز ایکسی لینسی سرایڈورڈ ہنری ونڈ لی کے سی ایم جی H۔E۔SIR EDWARD HENRY WINDLY KC۔M۔G) نے احمد یہ مشن کھولنے کی اجازت مرحمت فرمائی۔جسکی اطلاع 7 دسمبر 1960ء کو جماعت احمد یہ گیمبیا کے پریذیڈنٹ صاحب کو موصول ہوئی۔14 مشن کی داغ بیل کے لئے مرکزی مبلغ کی روانگی مرکز احمدیت نے منظوری کی اطلاع ملتے ہی مستقل مشن کے قیام کے لئے چوہدری محمد شریف صاحب فاضل مجاہد بلا دعر بیہ کو نامزد فر مایا اور آپ 12 فروری 1961ء کور بوہ سے عازم گیمبیا ہو گئے اور لبنان، شام، اٹلی، نائجیریا اور غانا میں قیام فرمانے کے بعد 10 مارچ 1961 ء کو باتھرسٹ پہنچے۔ہوائی اڈہ پر احمدی اور غیر احمدی معززین نے آپ کا پُر جوش استقبال کیا اور کلمہ توحید لا اله الا الله محمد رسول اللہ کا سرمدی نغمہ پڑھتے ہوئے ایک جلوس کی صورت میں داخل شہر ہوئے اور ساتھ ہی پبلک میں ایساذ وق و شوق پیدا ہو گیا کہ آپ سے ملاقات کا ایک عام سلسلہ جاری ہو گیا۔محترم چوہدری صاحب نے ابتداء ہی میں ہز ایکسی لینسی گورنر صاحب گیمبیا سے ملاقات کی اور ان کی خدمت میں قرآن کریم کے ترجمہ انگریزی اور احمدیت حقیقی اسلام کا مقدس تحفہ پیش کیا نیز احمدیہ مشن کی اجازت پر بھی حد یہ تشکر ادا کیا۔تبلیغی مساعی کا با ضابطہ آغاز 15 2 اپریل کا وہ تاریخی دن ہے جبکہ آپ نے لنکاسٹر سٹریٹ میں مکان نمبر 75 کرایہ پر لے کر اشاعت احمدیت کی منتظم جدوجہد کا آغاز فرمایا۔5 اپریل مشن ہاؤس میں قرآن کلاس جاری کر دی گئی جسمیں ابتدا 20-25 احباب شامل ہوئے۔اس یادگار اولین کلاس میں سر فاریمان (FARIMANG) محمد