تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 107 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 107

تاریخ احمدیت 107 کی ایک مہذب اور ترقی یافتہ قوم کی حیثیت سے اقوام عالم میں باعزت مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم زندگی کے جدید اسلوب اور طریق سے بھی آگاہ ہوں۔قدیم وجدید کا یہ امتزاج ہمیں بحیثیت قوم کے اپنے ملک کی ترقی میں اور بحیثیت مجموعی کل دنیا کی خوشحالی میں ایک نمایاں کردار ادا کرنے کے قابل بنادے گا۔جماعت احمدیہ کے بارہ میں ہم میں سے ہر ایک کے ذاتی خیالات خواہ کچھ بھی ہوں بایں ہمہ اس میں کلام نہیں کہ ہم سب کو پورے خلوص اور احترام کے ساتھ جماعت احمدیہ کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ اس نے اس ملک میں ہم مسلمانوں کو وہ راہ بتائی ہے جو صحیح معنوں میں ترقی کی شاہراہ ہے۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں آباد دوسری قوموں کے ساتھ ہماری مساویانہ حیثیت تسلیم کی جائے اور ہم ان کے ہم پلہ و ہم مرتبہ شمار ہوں تو ہمارے لئے از بس ضروری ہے کہ ہم ترقی کی اس شاہراہ پر گامزن ہوں جس کی نشاندہی جماعت احمدیہ نے کی ہے۔کیا یہ ایک زندہ حقیقت نہیں ہے کہ اگر چہ سیرالیون میں اسلام ابتداء ہی سے دوسرے مذاہب کے دوش بدوش چلا آ رہا ہے تاہم یہ جماعت احمدیہ کے لئے مقدر تھا کہ وہ نہ صرف عربی کی تعلیم کے لئے بلکہ دوسرے علوم کی تدریس و ترویج کے لئے بھی ملک بھر میں اسلامی مدارس قائم کرے۔ملک میں جہاں اور جس طرف مرضی چلے جاؤ خواہ دریائے سکارسینز (SCARSIES) اور دریائے سیوا (SEWA) کے ساتھ ساتھ پھیلے ہوئے شہروں میں یا فری ٹاؤن اور ملک کے دوسرے حصوں میں تم ہر طرف اور ہر جگہ ایسے معیاری پرائمری سکول اور مدارس دیکھو گے جو براہِ راست جماعت احمدیہ کی مساعی اور دوڑ دھوپ کے نتیجے میں قائم ہوئے ہیں۔یہ سکول حسن کارکردگی میں کسی لحاظ سے بھی ان سکولوں سے کم تر درجے کے نہیں ہیں جنہیں ملک میں مضبوط بنیادوں پر قائم اور با قاعدہ امداد یافتہ ادارے چلا رہے ہیں۔پھر جماعت احمدیہ کے خصوصی امتیاز میں یہ امر اور بھی زیادہ اور دیر پا اضافے کا موجب ہے کہ انہوں نے اب اپنی ان تعلیمی مساعی کو اس حد تک وسیع کر لیا ہے کہ سیرالیون میں ایک ایسے واحد سیکنڈری سکول کا قیام بھی ممکن ہو گیا ہے جو براه راست مسلمانوں کے اپنے زیر انتظام ہو۔اگر اس بارے میں پہلے کوئی گنجلک موجود تھی کہ مسلمانوں کو کس قسم کی تعلیم حاصل کرنی چاہئے تو جماعت احمدیہ نے اس گنجلک کو دور کر دیا ہے۔ان لوگوں نے تسلی بخش طور پر ثابت جلد 21