تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 97 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 97

تاریخ احمدیت 97 جلد 21 نے جماعت کی سالانہ رپورٹ پیش کی جس میں مالی قربانی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ۔انڈونیشیا کی جماعتوں میں باقاعدہ چندہ ادا کرنے کی طرف دن بدن توجہ بڑھ رہی ہے اور جماعت کی آمد میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔اسی طرح تحریک جدید کے وعدوں میں بھی اس سال بہت اضافہ ہوا۔کئی ایک جماعتوں نے سابقہ وعدوں سے کئی گناہ زیادہ وعدہ لکھ دیا۔ملک میں انتہائی گرانی کے باوجود جماعت کے اخلاص میں کمی نہیں آئی۔انڈونیشیا میں اس وقت سینکڑوں احباب موصی ہیں بعض 1/10 اور بعض 1/9 کی شرح سے چندہ ادا کر رہے ہیں لیکن علاوہ واجبی چندوں اور تحریک جدید کے بعض دوسری طوعی تحریکوں میں بھی احباب حصہ لیتے رہتے ہیں۔“ جلسہ سالانہ فنڈ ز کی طرف جماعتوں کی توجہ نہیں تھی۔حضرت مصلح موعود نے 1955 ء میں جناب راڈن ہدایت صاحب کو ارشاد فرمایا تھا کہ جماعت کو اپنی مالی حالت مستحکم کرنی چاہئے۔انہوں نے حضور کی ہدایت سے جماعت کو مطلع کیا جس کے بعد مالی امور پر غور کرنے کے لئے سب کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں آئی۔حضور کے اس ارشاد کی روشنی میں جماعت احمد یہ انڈونیشیا کے عہد یداران اعلیٰ اور مبلغین کی ایک مشترکہ میٹنگ ہوئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام جماعتوں میں سلسلہ کے مخیر احباب کو جلسہ سالانہ فنڈ میں چندہ خاص دینے کے لئے تحریک کی جائے۔66 احباب جماعت نے اس تحریک پر لبیک کہتے ہوئے قابل تعریف نمونہ دکھایا صرف جا کرتا کی جماعت سے مکرم جناب سید شاہ محمد صاحب رئیس التبلیغ کی کوشش و تحریک سے تقریباً تمیں ہزار روپیہ کی خطیر رقم مخلصین جماعت نے تھوڑے ہی عرصہ میں جمع کر دی۔باڈانگ کی جماعت سے مکرم مولوی ابوبکر ایوب صاحب نے تقریباً چھ سات ہزار روپیہ کی رقم اس مد میں بھجوائی۔اسی طرح بعض دیگر مقامات سے بھی مثلاً سمارنگ ( وسطی جاوا ) اور تا سکملا یا سے بھی مناسب امدا د ملی۔ایک دوست نے مکرم سید شاہ محمد صاحب کو ان کی بیماری کے پیش نظر علاج وغیرہ کے لئے تین ہزار روپے پیش کئے یہ رقم آپ نے ساری کی ساری جلسہ سالانہ کے چندہ میں جمع کرا دی۔بعض احباب نے دس ہزار روپیہ تک کی خطیر رقم چندہ خاص میں دی۔علاوہ از میں مختلف ضروریات کے لئے احباب جماعت نے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے کئی شعبوں میں بے نظیر خدمات انجام دیں۔اگر چہ لکی حالات کے پیش نظر پبلک تبلیغی جلسے کرنے بہت مشکل تھے پھر بھی جماعتیں دوران سال متفرق اوقات میں تبلیغی جلسے منعقد کرتی رہیں۔ان تبلیغی کوششوں میں اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی برکت ڈالی اور