تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 94
تاریخ احمدیت 94 جلد 21 ایک ایسی دنیا میں جس میں عیسائی 835564512 کی تعداد میں آباد ہیں 426698 افراد کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے اور جو افریقہ میں 86178853 لوگوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔جب کہ عیسائیت وہاں صرف 32053483 افراد کو ہی اپنا حلقہ بگوش بنا سکی ہے؟ اس میں ایسی کیا کشش ہے؟ مبلغ اسلام نے اس کا یہ جواب دیا کہ اسلام ہی وہ حقیقی مذہب ہے جو تمام قوموں اور نسلوں کے لئے آیا ہے۔یہ خدا کی مرضی اور اس کے احکام کے آگے جھکنے اور سر تسلیم خم کرنے اور اس طرح امن اور سلامتی سے ہمکنار کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔“ مسلمان تمام معروف اور غیر معروف نبیوں کی بیان کردہ ابدی صداقتوں پر ایمان رکھتے ہیں ، وہ مسیح کو بھی خدا کا ایک برگزیدہ نبی مانتے ہیں۔ان کے احکام کی کتاب قرآن ہے۔یہ اُن تمام صداقتوں پر مشتمل ہے جو محمد پر بذریعہ وحی نازل ہوئیں اور جنہیں ساتھ آسٹریا: کے ساتھ محفوظ کیا جاتا۔80 اخبارا الفضل 18 جون 1960 ء نے صفحہ اول پر حسب ذیل خبر تین شہ سرخیوں کے ساتھ شائع کی۔وی آنا (بذریعہ تار) مبلغ سوئٹزرلینڈ مکرم شیخ ناصر احمد صاحب جو آج کل آسٹریا کے تبلیغی دورہ پر زیورچ سے وی آنا گئے ہوئے ہیں بذریعہ تارا اطلاع دیتے ہیں کہ مؤرخہ 14 جون 1960 ء کو آپ نے آسٹریا کے صدر ڈاکٹر اڈولف خیرف Dr۔Adolf Scharf سے ملاقات کی۔اور ان کی خدمت میں جرمن ترجمہ القرآن کا ایک نسخہ بطور تحفہ پیش کیا۔جسے انہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے سوئٹزر لینڈ کے احمد یہ مشن اور جماعت احمدیہ کا شکریہ ادا کیا۔اس سے ایک روز قبل یعنی 13 جون 1960 ء کو آپ کی وی آنا کارپوریشن کے مئیر ہرفرانز جوناس (Herr Franz Jonas) سے ملاقات ہوئی اور انہیں بھی جرمن ترجمۃ القرآن کا ایک نسخہ تحفہ کے طور پر پیش کیا۔علاوہ ازیں وہاں کی یونیورسٹی میں اسلام پر آپ کا ایک لیکچر ہوا۔جو بفضلم تعالیٰ بہت کامیاب رہا۔اس تبلیغی دورے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک آسٹرین باشندے نے اسلام قبول کیا۔فالحمد للہ علی ذالک۔ڈچ گی آنا : ماہ فروری 1960ء میں شیخ رشید احمد صاحب کو ریڈیو پر دوبارہ تقریر کرنے کا موقع ملا۔