تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 92 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 92

تاریخ احمدیت 92 جلد 21 کیپ ٹاؤن (جنوبی افریقہ ): سنڈے ٹربیون“ کیپ ٹاؤن جنوبی افریقہ نے 19 جون 1960ء کی اشاعت میں افریقہ میں جماعت احمدیہ کی تبلیغی سرگرمیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا۔امریکہ: مسلمانوں کے ایک فرقے یعنی جماعت احمدیہ کی شاخ کیپ ٹاؤن میں بھی قائم ہوگئی ہے اس کے وجود کا مقصد تمام جنوبی افریقہ سے صلیب کے نام ونشان کو مٹادینا ہے۔اس تحریک کا ہیڈ کواٹر پاکستان میں ہے اگر چہ احمدیوں نے آج کل افریقہ میں اپنی تبلیغی مساعی کو بالخصوص صحرائے اعظم کے جنوب میں واقع ممالک اور علاقوں پر مرکوز کر رکھا ہے تاہم دنیا بھر میں ان کے بہت سے تبلیغی مشن قائم ہیں۔۔۔۔بانی سلسلہ احمدیہ نے 1908ء میں وفات پائی اس وقت کے بعد سے اب تک یہ تحریک براعظم افریقہ میں بڑی مضبوطی سے اپنے پاؤں جما چکی ہے۔آج صرف گھانا میں ہی 150 مسجدوں کی تعمیر اور 13 سکولوں کا قیام عمل میں آچکا ہے احمدی مبلغین وسطی اور مشرقی افریقہ کے تمام علاقوں میں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مصروف ہیں ریورنڈ اے، آرمیمپسن نے جنہیں چرچ میں اسلام پر سند مانا جاتا ہے۔اسی ہفتہ کیپ ٹاؤن میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ احمدی مسلمان ایک جدید فرقے سے تعلق رکھتے ہیں اس فرقے کی کوشش یہ ہے کہ فی زمانہ اسلام کو اس طور سے پیش کیا جائے کہ زندگی کے جدید انداز کے باوجود یہ لوگوں کے لئے قابل قبول بن سکے۔اس کوشش کا مقصد اسلام کو اہل یورپ کے لئے قابل قبول بنانا ہے۔مسٹر جیمسن نے مزید کہا (انجیل کے پیش کردہ مترجم ) یسوع کی مخالفت میں احمدی بہت پیش پیش ہیں غالباً ایک حد تک یہ ردعمل ہے۔خود عیسائیوں کے اس غیر فراخدلانہ رویہ کا جو وہ ماضی میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے بارے میں اختیار کرتے رہے ہیں۔66 جماعت ہائے احمد یہ امریکہ کی تیرھویں سالانہ کانفرنس 3-4 ستمبر 1960ء کو نیویارک میں منعقد ہوئی۔اس روحانی اجتماع میں دور دراز کی امریکی ریاستون اور پاکستانی احمدیوں کے علاوہ افریقہ کے 2 احباب اور کینیڈا کے ایک نمائندے نے بھی شمولیت اختیار کی۔