تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 657
تاریخ احمدیت 657 خلاف شاندار فاتحانہ مجاہدہ کا رنگ پیدا کر کے اپنے مخالفوں تک سے ”فتح نصیب جرنیل کا لقب حاصل کیا۔اس لئے ہماری جماعت کے دوستوں کو چاہئے کہ وہ بھی مسیحیت کے مطالعہ کیطرف خاص توجہ دیں تا کہ دنیا بھر میں کسر صلیب کا کام شاندار رنگ میں پورا ہو جائے۔میں امید کرتا ہوں کہ مولوی ابوالعطاء صاحب کی یہ کتاب۔۔۔۔اس کام کے لئے مفید ثابت ہو گی۔پس دوستوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے تاکہ " کا سر صلیب کا ہر شاگرد بھی کسر صلیب کے کام میں اپنی توفیق اور طاقت کے مطابق حصہ دار بن جائے۔“ ( الفضل 30 اپریل 1963ء صفحہ 4) جلد 21 - اصحاب احمد جلد یاز دہم۔حالات خاندان حضرت چوہدری نصر اللہ خان صاحب ( ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے) 10- تابعین اصحاب احمد جلد 2 سوانح مصلح الدین احمد صاحب ( ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے) 11 - مولوی مود دوی صاحب کے رسالہ ختم نبوت پر علمی تبصرہ۔(حضرت قاضی محمدنذیر صاحب) 12 - مخزن معارف۔( محترم پیر معین الدین صاحب) حضرت مصلح موعود نے اس کے بارہ میں درج ذیل پیغام دیا جو 26 دسمبر 1962ء کو جلسہ سالانہ میں پڑھا گیا ” برادران جماعت۔اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔عزیزم پیر معین الدین صاحب کو میں نے اپنے قلمی نوٹ دیئے تھے کہ ان کی اور میری کتب و خطبات وغیرہ کی مدد سے تفسیری نوٹ مرتب کر لیں اور ان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات اور حضرت خلیفہ اول کے نوٹ بھی ملا لیں۔انہوں نے پہلے پانچ پاروں کی جلد بلاک پر شائع کی ہے دوستوں کو چاہئے کہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اللہ تعالیٰ اس کام میں برکت دے اور عزیز معین الدین کو اسکی تکمیل کی توفیق دے۔خاکسار مرزا محموداحمد خلیفہ اسیح الثانی 2 13 - ربوہ دار الحجرت ( ملک خادم حسین صاحب) 14- Islam In Africa(مرزا مبارک احمد صاحب)