تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 623
تاریخ احمدیت 623 جلد 21 جولمحات آپ کے ہاں اور خدا کے گھر میں گزرے وہ یاد آتے ہیں تو دل میں خوشی کی ایک لہر دوڑ جاتی ہے کہ اس کفرستان میں بھی ایک سے زیادہ مسجدمیں موجود ہیں دنیا میں کئی مسلم ممالک ہیں ان میں سے کسی ملک کو بھی اسلام کو وسیع طور پر پھیلانے کا خیال نہ آیا یہ صرف آپکی جماعت احمد یہ ہی ہے جو اس مقدس فریضہ کو انجام دے رہی ہے۔“ ایک جرمن دوست حلقہ بگوش احمدیت ہوئے۔0 اگست تا دسمبر 14اکتوبر 1962ء کو محترم چوہدری عبداللطیف صاحب انچارج مبلغ جرمنی نے اسلام کے موضوع پر ایک نہایت کامیاب لیکچر دیا۔لیکچر کو سننے کے لئے فرانکفورٹ کے علاوہ بعض دوسرے مقامات سے ایک سومیل سے زیادہ مسافت طے کر کے بعض جرمن نو مسلم اور غیر مسلم احباب تشریف لائے سامعین میں مشہور مستشرق ڈاکٹر کلاؤس بھی شامل تھے۔پون گھنٹہ کی تقریر کو بڑے انہماک سے سنا گیا تقریر کے بعد سوالوں کے جواب بھی دیئے گئے۔موصوف نے ایک لیکچر مشن کے میٹنگ ہال میں دیا جو 45 منت تک رہا یکچر کے بعد آپ نے سوالوں کے تسلی بخش جواب دیئے اور جرمن لٹریچر تقسیم کیا۔علاوہ ازیں یروشلم۔جرمنی، مصر، پاکستان، ہندوستان، اردن اور ترکی سے 60 احباب مشن ہاؤس آئے جنکو اسلام اور احمدیت کے بارہ میں معلومات بہم پہنچائی گئیں اور جرمن، انگریزی اور عربی لٹریچر پیش کیا گیا۔ہالینڈ 341 15 جنوری 1962 ء کو ڈچ عرب سرکل کی ایک کانفرنس میں حافظ قدرت اللہ صاحب نے خطاب کیا آپ نے 24 فروری 1962 ء کو ڈ لفٹ کے بڑے ہال میں بہائیوں کے زیر اہتمام ایک مذہبی کانفرنس میں اسلام کے بعض اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔342-6 جولائی تا ستمبر 1- احمد یہ مشن ہالینڈ کے قیام پر پندرہ سال گزرنے پر 13 جولائی 1962ء کو ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پریس کے 21 نمائندے شامل ہوئے۔اس موقع پر تقسیم کے لئے مسیح کا پیغام کے عنوان سے 5 ہزار کی تعداد میں ایک پمفلٹ شائع کیا گیا اس پمفلٹ کی اشاعت کے جملہ اخراجات ڈاکٹر عمر سلیمان صاحب آف لندن نے ادا کئے۔حافظ قدرت اللہ صاحب انچارج مشن ہالینڈ نے مشن کے