تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 622
تاریخ احمدیت جولائی تا اکتوبر 622 جلد 21 1 - 8 جولائی کو مکرم بشیر احمد خان صاحب رفیق نے ایک پارک میں ایک عیسائی پادری سے بحث کی۔9 جولائی کو آپ نے روٹری کلب آف Wisbech میں اسلام کے بارہ میں تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دیئے۔15 جولائی کو ایک پارک میں تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دیئے 22 جولائی کو بھی ایک پارک میں تقریر کی 23 جولائی کو بوگمور رجس (Bogmor Rogis) کے روٹری کلب میں تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دیئے۔13 ستمبر کو روٹری کلب میں تقریر کی۔2 مکرم چوہدری رحمت خان صاحب امام مسجد لندن نے بریڈ فورڈ۔لیڈز۔پریسٹن کا دورہ کیا۔روٹری کلب کے اجلاس میں ایک مقرر سے عیسائیت اور اسلام پر تبادلہ خیالات کیا۔چیف انسپکٹر الیکٹرسٹی کو احمدیت سے متعارف کرایا۔منسٹری آف نیشنل انشورنس کے انگریز کو اسلام سے روشناس کرایا اور لٹریچر پیش کیا۔3- مکرم میجر عبدالحمید صاحب نے سپر بچولسٹ فرقہ کی ایک میٹنگ میں حاضرین کے سوالوں کے جواب دیئے اور سلسلہ احمدیہ سے متعارف کرایا۔آپ نے ماہ اگست میں اسلام اور جنگ“ کے موضوع پر تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دیئے۔روٹری کلب میں ایک تقریر کی۔ہائیڈ ر پارک میں دو مرتبہ تقاریر کے بعد سوالوں کے جواب دیئے نیز ایک پمفلٹ تقسیم کیا۔نومبر دسمبر 1962ء پر تقریر کی۔ماہ نومبر میں مکرم ڈاکٹر نذیر احمد صاحب نے مشن ہاؤس میں ” ایسے سینیا میں تبلیغ اسلام کے موضوع اسی ماہ میں مکرم میجر عبدالحمید صاحب نے انٹرنیشنل فرینڈ شپ لیگ میں تقریر فرمائی۔آپ نے دسمبر 1962ء میں ٹیکنیکل کالج براملے میں اسلام پر تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دیئے اور لٹریچر تقسیم کیا۔جرمنی ریاست میسور کے ایک مسلمان چند ماہ تک فرانکفورٹ میں رہے واپسی پر انہوں نے مبلغ جرمنی کو ایک مکتوب میں لکھا۔