تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 49
تاریخ احمدیت 49 جلد 21 ہوا۔جبکہ ایک امریکن لیکچرار مسئلہ فلسطین اور عرب دنیا کے بارہ میں تقریر کر رہا تھا۔اس موقع پر مکرم حافظ صاحب اور خاکسار نے شرکت کی۔تقریر کے بعد مسلم مہاجرین فلسطین کی ایک فلم بھی دکھائی گئی۔جس میں ان کی حالت قابل رحم دکھائی دیتی تھی۔یکم اکتوبر کو ہالینڈ کی ایک مشہور تنظیم بر درہڈ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ایک دوروزہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں متعدد مقامی سوسائٹیوں نے شرکت کی۔احمد یہ مسلم مشن ہالینڈ کی طرف سے خاکسار کو شامل ہونے کا موقع ملا۔جہاں مختلف تنظیموں کے سرکردہ حضرات سے ملاقات کی۔اور مجلس کے اراکین سے تعارف حاصل کیا۔اس موقع پر مجالس کو اپنا لٹریچر رکھنے کی بھی اجازت تھی۔خاکسار نے جماعت کے ایک ممبر مسٹر ہاؤ برختس عمر کے تعاون سے لٹریچر بھی رکھا جسے بعض لوگوں نے خریدا۔نیومشن ہاؤس کی تبلیغی مساعی پر مشتمل ایک پمفلٹ بھی لوگوں میں تقسیم کیا۔24 نومبر کی شام کو مذکورہ بالا ایسوسی ایشن کا ایک خاص اجلاس ہوا۔جس میں میں مختلف مجالس کے نمائندگان کو مدعو کیا گیا تھا۔چنانچہ مکرم امام مسجد صاحب ہالینڈ کو دعوت نامہ موصول ہوا۔آپ نے اس اجلاس میں شریک ہو کر ہالینڈ کی مختلف انجمنوں کے سرکردہ منتظمین سے تعارف حاصل کیا اور انہیں مشن سے متعارف کرایا۔اس کے نتیجہ میں سوسائٹی کی طرف سے ان کے آئندہ سال کے لئے لیکچروں کے پروگرام میں مکرم حافظ صاحب کو اسلام پر تقریر کے لئے درخواست کی گئی جو آپ نے بخوشی منظور کر لی۔19 نومبر کو ایک اعلیٰ طبقہ کی فعال تنظیم (OPEN FIELD MEETING)کے ایک سرگرم منتظم اور صوفی منش انسان مسٹر قیصر وفات پاگئے۔آپ کے چونکہ احمدیہ مشن کے ساتھ دیرینہ اور مخلصانہ تعلقات تھے۔اس لئے منتظمین کی طرف سے مکرم حافظ صاحب کو بھی اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع دی گئی۔حافظ صاحب موصوف تعزیت کے لئے موضع (BAAREN) تشریف لے گئے۔اس موقع پر ایک بیرن ( اونچی ڈچ فیملی) سے بھی ملاقات ہوئی۔جنہوں نے آپ کو اپنے چند دوستوں کے ساتھ چائے پر مدعو کیا۔یہ صاحب کسی زمانہ میں ہالینڈ کی ملکہ جولیانہ کے پرائیوٹ سیکرٹری کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ان کے ہاں آئے ہوئے ڈاکٹروں اور پروفیسروں سے ملاقات کر کے ان کومشن سے متعارف کرایا۔مکرم امام صاحب بیت الذکر ہالینڈ اور جماعت کے ایک ممبر کوحکومت نائیجیریا کی طرف سے ان کے یوم آزادی کی تقریبات میں شمولیت کی دعوت ملی۔چنانچہ مکرم حافظ صاحب معہ اہلیہ صاحبہ شرکت کے لئے بذریعہ ہوائی جہاز مغربی افریقہ تشریف لے گئے۔گزشتہ سال نائیجیریا کے مغربی حصہ کے ایک لوکل وزیر بیت الذکر میں تشریف لائے تو جماعت