تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 565 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 565

تاریخ احمدیت 565 جلد 21 تعلیم وتربیت کی طرف خاص توجہ کرو۔اپنے بچوں کی تربیت کی طرف توجہ کرو۔اپنی جماعت کی تربیت کی طرف توجہ کرو۔اپنے اخلاق کی اصلاح کرو۔قرآن کریم کے درس ہر جگہ جاری کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں پڑھو اور پھر ان کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرو اور تبلیغ پرزور دو۔مجھے حیرت آتی ہے جب میں جماعت کے بعض دوستوں کے متعلق سنتا ہوں کہ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر آپس میں لڑتے جھگڑتے ہیں اور جماعتی اتحاد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔میں ایسے تمام دوستوں کو کہتا ہوں کہ اے بھائیو! کیا وعظ ونصیحت صرف دوسروں کے لئے ہی ہے تمہارے لئے نہیں۔کیا یہ جائز ہے کہ تم چھوٹی چھوٹی باتوں میں اپنے حقیقی مقصد کو فراموش کر دو اور جماعت کی کمزوری اور اس کی بدنامی کا موجب بنو میں تمہیں قرآنی الفاظ میں ہی کہتا ہوں۔کہ اے مومنو! کیا ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ تمہارے دل خدا تعالیٰ کے خوف سے بھر جائیں اور تم دوسروں کے لئے ٹھوکر کا موجب بنے کی بجائے انہیں اسلام اور احمدیت کی طرف راغب کرنے کا موجب بنو۔ان مختصر کلمات کے ساتھ میں آپ کو رخصت کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ آپ لوگوں نے ان ایام میں جو مفید باتیں سنی ہیں اللہ تعالیٰ ان پر آپ سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کے دلوں میں وہ نو را ایمان پیدا کرے جو احمدیت پیدا کرنا چاہتی ہے۔اور جماعت کی ترقی کے راستے کھولے۔یہ امرا چھی طرح یا درکھو کہ اسلام اور احمد بیت کی خدمت ایک عظیم الشان نعمت ہے جو خدا تعالیٰ نے صدیوں کے بعد آپ لوگوں کو عطا فرمائی ہے۔پس اس نعمت کی قدر کرو اور اپنے آپ کو اسلام اور احمدیت کا سچا اور حقیقی پیرو بناؤ۔اسی طرح آئندہ نسلوں کو بھی نیک اور پاک ماحول میں رکھو۔انہیں دعاؤں اور ذکر الہی کا عادی بناؤ۔اور انہیں ان کی دینی ذمہ داریوں سے ہمیشہ آگاہ کرتے رہو تا کہ قیامت کے دن ہم خدا تعالیٰ کے سامنے سرخرو ہوسکیں اور ہمارا سر اس فخر سے اونچا ہو کہ ہم نے ساری دنیا کو محمد رسول اللہ اللہ کے قدموں میں ڈال دیا ہے۔اے خدا! تو ایسا ہی کر۔آمین یا رب العالمین خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة امسیح الثانی 1962-12-27 سید نا حضرت مصلح موعود کے ان انقلاب انگیز پیغامات کے علاوہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے