تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 561 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 561

تاریخ احمدیت 561 جلد 21 اس جنگ میں ایک وقت ایسا آیا جب رسول کریم ﷺ کے گرد صرف چند صحابہ رہ گئے اس وقت شخص جو دل سے کافر تھا اور صرف اس لئے جنگ میں شامل ہوا تھا کہ مجھے موقعہ ملا تو میں رسول کریم ہے کو قتل کر دوں گا اس نے جب دیکھا کہ اس افراتفری کی وجہ سے میدان خالی پڑا ہے تو اس نے اس موقعہ کو غنیمت سمجھا اور اپنی تلوار کھینچ کر رسول کریم ﷺ کی طرف بڑہنے لگا۔وہ شخص خود بیان کرتا ہے کہ جب میں رسول کریم ﷺ کے قریب ہونا شروع ہوا تو مجھے یوں محسوس ہوا جیسے میرے اور آپ کے درمیان آگ کا ایک شعلہ بھڑک رہا ہے اور قریب ہے کہ وہ مجھے بھسم کر دے اتنے میں مجھے رسول کریم کی آواز سنائی دی۔کہ شیبہ میرے قریب ہو جاؤ جب میں آپ کے قریب گیا تو آپ نے اپنا ہاتھ میرے سینہ پر پھیرا اور فرمایا اے خدا! شیبہ کو ہر قسم کے شیطانی خیالات سے نجات دے۔شیبہ کہتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کا ہاتھ پھیر نا تھا کہ تمام شیطانی خیالات یکدم میرے دل سے نکل گئے اور یا تو میں رسول کریم ﷺ کو قتل کرنے کی نیت سے آگے بڑھا تھا اور یا یہ کیفیت ہوئی کہ رسول کریم ہے مجھے اپنی جان سے بھی زیادہ پیارے نظر آنے لگے پھر آپ نے فرمایا شیبہ آگے بڑھو اور دشمن سے لڑ وتب میں آگے بڑھا اور میں نے دشمن سے لڑائی شروع کر دی اور میں اتنے جوش کے ساتھ لڑا کہ خدا کی قسم اگر اس وقت میراباپ بھی میرے سامنے آتا تو میں اس کے پیٹ میں اپنا خنجر گھونپ دیتا اور اس کے مارنے سے قطعاً دریغ نہ کرتا۔پس مشکلات کود یکھ کر کبھی گھبراؤ نہیں اللہ تعالی نے احمدیت کی فتح مقدر کر رکھی ہے اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تحریر فرمایا ہے کہ ایک وقت آئے گا کہ خدا اس سلسلہ میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا اور ہر ایک کو جو اس کے معدوم کرنے کا فکر رکھتا ہے نا مرا در کھے گا اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا یہاں تک کہ قیامت آجائے گی۔بے شک لوگ ہمیں حق پہنچانے کی وجہ سے تنگ کر سکتے ہیں ہمیں گالیاں دے سکتے ہیں ہمیں اپنے مظالم کا نشانہ بنا سکتے ہیں لیکن وہ ہمارے سلسلہ کو نہیں مٹا سکتے۔کیونکہ خدا اس کی دائمی زندگی کا عرش سے فیصلہ کر چکا ہے۔اور جو چیز خدا نے ہمیں دے دی اسے کوئی انسان ہم سے چھینے کی طاقت نہیں رکھتا۔پس احمدیت کو پھیلانے کی جدو جہد رکھو اور اپنی نسلوں کو وصیت کرتے چلے جاؤ کہ انہوں نے