تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 48
تاریخ احمدیت درج ذیل ہے۔48 جلد 21 پبلک یونیورسٹی ہیگ میں لیکچر 18 اور 25 اکتوبر کومکرم جناب حافظ صاحب امام بیت الذکر ہالینڈ کو دو مرتبہ کامیاب لیکچر دینے کا موقعہ ملا۔جبکہ پبلک یونیورسٹی ہیگ کی طرف سے آپ کو اسلام پر لیکچر کی درخواست موصول ہوئی۔ان لیکچروں کے موقع پر منتظمین یونیورسٹی کی طرف سے قریباً ساڑھے چار روپے کا ٹکٹ لگایا گیا تھا۔لیکن اس کے باوجود دونوں لیکچروں میں جو ایک ہفتہ کے وقفہ کے ساتھ عمل میں آئے خاصی تعداد میں شرکت کر کے اسلام سے اپنی دلچسپی کا ثبوت دیا۔اس طبقہ میں چونکہ اعلی علمی لوگ شامل ہوتے ہیں لہذا اس طور پر اسلام کی آواز ملک کے اس حصہ تک پہنچی جوتعلیمی و تدریسی لحاظ سے ملک پر اثر انداز ہوتا ہے تقاریر کے اختتام پر ہالینڈ مشن کی تبلیغی مساعی سے متعلقہ رنگین سلائنڈ ز بھی دکھلائی گئیں۔27 اکتوبر کو ایمسٹرڈم کے قریب (HEEMSTEDE) شہر کے سب سے بڑے قریباً تین صد سالہ پرانے مگر خوبصورت جولیا نہ چرچ کی عمارت میں مکرم جناب حافظ صاحب امام مسجد ہالینڈ کا اسلام پر لیکچر ہوا۔چرچ کے منتظمین جو آزاد خیال عیسائی ہیں کی طرف سے مختلف مذاہب کے نمائندگان کو بلا کر مختلف تاریخوں پر ایک کانفرنس کا انتظام کیا گیا تھا۔چنانچہ بدھ مت، ہندوازم، یہودیت، کیتھولک مکاتب فکر کے نمائندگان نے اس پروگرام میں شرکت کی۔مذکورہ بالا تاریخ صرف اسلام کے لئے وقف تھی کہ اپنے مذہب پر جملہ معلومات اپنی مقدس کتاب سے ہی پیش کرنا ضروری تھیں۔چنانچہ مکرم حافظ صاحب نے جملہ تعلیمات قرآن پاک سے پیش فرما ئیں۔پنجگانہ نماز کے موضوع پر بولتے ہوئے مکرم حافظ صاحب نے حاضرین کو بتلایا کہ مسلمان نماز کے اوقات لوگوں کو کس طرح بلاتے ہیں۔لہذا چرچ کی عمارت کا بلند ہال جس میں لاؤڈ سپیکر بھی فٹ تھا تلاوت قرآن کریم اور اذان کی بلند آواز سے گونج اٹھا۔اس موقعہ پر قریباً تین صد سے زائد اصحاب نے شرکت کی۔15 نومبر کی شام کو ہیگ کی ایک چرچ سوسائٹی کی طرف سے اسلام اور احمد بیت کے موضوع پر ایک تقریر کروائی گئی۔مکرم حافظ صاحب موصوف نے ایک گھنٹہ تک تعلیمات اسلامیہ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔تقریر کے بعد وقفہ سوالات تھا چنانچہ حاضرین نے اپنے پادری صاحب کی موجودگی میں دیر تک تبادلہ خیالات کیا۔اس عرصہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں مختلف دیگر مجالس کے جلسوں اور کانفرنسوں میں شرکت کے متعدد مواقع میسر آئے۔مذکورہ تنظیم کی طرف سے ان کے خاص اجلاسوں میں شمولیت کے لئے دعوت نامہ موصول