تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 515 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 515

تاریخ احمدیت 515 نہایت کامیاب تربیتی اجتماعات ہوئے ہیں جن میں خدام نے بڑی دلچپسی سے حصہ لیا ہے اور خدا کے فضل سے انصار اس خدمت میں شریک ہوتے رہے ہیں۔جیسا کے رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے۔یہ تربیتی اجتماع کئی لحاظ سے بہت مفید اور کامیاب ہوئے ہیں۔یعنی اوّل تو ان کے ذریعہ نو جوانوں میں تنظیم اور اخلاص اور سلسلہ کے ساتھ محبت کی روح نے ترقی کی۔دوسرے شرکت کر نیوالے خدام کی معلومات میں قابل قدر اضافہ ہوا۔اور تیسرے جو غیر از جماعت اصحاب ایسے اجتماعوں میں شریک ہوئے انہوں نے بھی خدا کے فضل سے بہت اچھا اثر لیا۔۔پس جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ کوشش کرنی چاہیئے کہ اس قسم کے اجتماع ہر ضلع میں منعقد ہوا کریں۔اور ان میں علماء کی تقریروں کے علاوہ خود سمجھدار خدام کی بھی تقریریں ہوں اور کچھ تلاوت اور دلپذ یر نظموں اور دوسرے دلچسپ کاموں کو بھی شامل کیا جایا کرے۔قوالی تو ہرگز پسندیدہ چیز نہیں اور اس سے ہمارے عزیزوں کو اجتناب کرنا چاہیئے لیکن خالق فطرت نے اچھی آواز میں ایک خاص اثر رکھا ہے۔حدیث میں آتا ہے کہ ایک دفعہ آنحضرت ﷺ نے اپنے ایک صحابی سے قرآن مجید کی تلاوت یا کچھ اشعار سنے تو اس کی دلکش آواز سے خوش ہو کر فرمایا کہ معلوم ہوتا ہے کہ تمہیں لحن داؤدی سے حصہ ملا ہے۔یہ آپ نے اس لئے فرمایا کیونکہ روایتوں میں لکھا ہے کہ حضرت داؤدعلیہ السلام خوبصورت آواز کے بہت ماہر اور بہت شوقین تھے۔مگر ضروری ہے کہ ہر بچہ یا ہر نوجوان جس سے کسی اجتماع میں تلاوت یا نظم خوانی کروانی ہو اس سے کوئی سمجھدار انسان علیحدہ بیٹھ کر اجتماع سے قبل تلاوت اور نظم خوانی سُن لے اور اگر کوئی غلطی ہو تو اُس کی اصلاح کردے تا کہ جلسہ میں بے لطفی نہ پیدا ہوا اور ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت بھی ہوتی جائے۔“ تقریر اور تحریر کے مقابلے تو خدام الاحمدیہ کے اجتماعوں میں ہوتے ہی ہیں ان پر آئندہ خصوصیت سے زیادہ زور دینا چاہیے۔تا کہ خدا چاہے تو ہمارے ہر بچہ کا حجاب دُور ہو جائے اور اُسے تقریر اور تحریر میں ایسی مشق پیدا ہو جائے جس کے نتیجہ میں انسان دوسروں کے دل کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ ان مــن البـــان لـسـحـراً د یعنی بعض بیان ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں جادو کی تاثیر ہوتی ہے۔“ یہی جادو ہر خدام کو اپنے اندر پیدا کرنا چاہیے۔بے شک مختلف انسانوں میں فطرت کی طاقتوں کے لحاظ سے طبعا فرق ہوتا ہے مگر خدام الاحمدیہ کی طرف سے کوشش ہونی چاہیئے کہ جن نو جوانوں میں جلد 21