تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 477 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 477

تاریخ احمدیت 477 جلد 21 آغاز کار ہی سے میرے قلب و ذہن پر چھائے ہوئے ہیں۔نئے اراکین اور انکی اہمیت جنرل اسمبلی کے موجودہ سیشن کے سامنے سابقہ سیشن کی طرح ایک طویل اور مشکل ایجنڈا ہے۔اگر چہ اس سیشن کا آغا ز نسبتاً ایک زیادہ پُر سکون ماحول میں ہوا ہے تاہم اس سیشن کو بہت سے اہم مسائل کا سامنا ہے ان میں سے بعض مسائل تو بنی نوع انسان اور خود اس عالمی تنظیم کے مستقبل کے نقطہ نگاہ سے بہت فوری نوعیت کے حامل ہیں۔اس موقع پر بعض نئے ممبران کی شمولیت کا ذکر کرتے ہوئے محترم چوہدری صاحب نے فرمایا ہر نئے ممبر کی شمولیت سے دنیا کا نقشہ قدرے بدل جاتا ہے اور یہ تنظیم اپنے مقصد کے ایک قدم اور قریب ہو جاتی ہے۔وہ مقصد یہ ہے کہ یہ تنظیم صحیح معنوں میں بنی نوع انسان کے ایک مشترکہ پلیٹ فارم کی صورت اختیار کر لے۔اقوام عالم کے باہمی تعلقات میں ایک صحت مند تبدیلی رونما ہورہی ہے تسلط اور محکومیت کی جگہ مساوات اور تعاون کا جذبہ دن بدن بڑھ رہا ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ایسے حالات پیدا ہور ہے ہیں کہ جن میں دوستی کا جذبہ تقویت پکڑے اور باہمی اختلاف دور ہو کر ہمدردانہ تعاون کی راہ ہموار ہو۔اخبار پاکستان ٹائمنز کے نامہ نگار خصوصی مقیم نیو یارک نے حضرت چودھری صاحب کی شاندار کامیابی پر حسب ذیل رپورٹ سپر و قلم کی جو 20 ستمبر 1962ء کے پرچہ میں اشاعت پذیر ہوئی۔ذیل میں اخبار پاکستان ٹائمنز“ کے نامہ نگار کے آرٹیکل کا عنوان اس کا متن اور ترجمہ دیا جاتا ہے:- Clear-cut Victory for Zafrullah Small nations' anxiety for world peace stressed IMPARTIALITY IN ALL ISSUES ASSURED From Our U۔N۔Special Correspondent UNITED NATIONS (New York), Sept۔19: Ch۔Mhammad Zafrullah Khan of Pakistan, who was elected President of the U۔N۔General Assembly last night,